اٹک ،17400افراد میں 21 کر وڑ76 لاکھ50ہزار روپے تقسیم

اٹک ،17400افراد میں 21 کر وڑ76 لاکھ50ہزار روپے تقسیم

اٹک (نمائندہ ڈیلی اٹک نیوز) ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر کے مطابق احساس امدا د پر وگرام کے تحت اب تک ضلع اٹک میں17 ہزار 4 سوافراد میں 21 کر وڑ76 لاکھ50ہزار روپے تقسیم کیے گئے اور اس کے لیے ضلع بھر میں 20 سنٹرز قائم کیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابقڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر نے میڈیاکے نمائندوں کو بتایا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کی طرف سے شروع کئے گئے احساس امدا د پر وگرام کے تحت اب تک ضلع اٹک میں17 ہزار 4 سوافراد میں 21 کر وڑ76 لاکھ50ہزار روپے تقسیم کیے گئے اور اس کے لیے ضلع بھر میں 20 سنٹرز قائم کیے گئے ہیں۔تمام سنٹرز پرحفاظتی انتظامات 

 

کئےگئےہیں ہر طرح کے اقدامات کا خاص خیال رکھاجا رہا ہے۔