احساس پروگرام رقوم تقسیم، اٹک پولیس کی طرف سے فول پروف سیکورٹی فراہم

اٹک(ڈیلی اٹک نیوز) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر حکومت پاکستان کے ’’احساس پروگرام‘‘ کے تحت
کرونا لاک ڈاون سے شدید متاثر خاندانوں اور مستحق افراد کی کفالت کے لیے رقوم کے تقسیم کے سلسلے میں ضلع بھر کے تمام مراکز کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی گئی ہے ۔ تمام تحصیلوں میں سپیشل سکیورٹی پروگرام کے تحت نفری تعینات کی گئی ہے جہاں پرڈی ایس پی ا ورایس ایچ اوز کرونا عالمی وباء اور آفت کے پیش نظر ان ہنگامی حالات میں فرنٹ لائن پر موجود ہیں تاکہ مستحق خاندانوں کی کفالت بھی جاری رہے اور سماجی فاصلے کو زیادہ سے زیادہ برقرار رکھا جا سکے ۔ ان تمام مراکزمیں ایس ایچ اوز کے ہمراہ لیڈی پولیس افسران کو بھی تعینات کیا گیا ہے جو کہ معاشی بدحالی کا شکار ددیہاڑی دار طبقہ با لخصوص خواتین کی معاونت کر رہی ہیں ۔اس موقع پر ڈی پی او
سید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس کے خلاف ہم جنگی او ر ہنگامی حالات سے گزر رہے ہیں ۔اٹک پولیس کے افسران اس ڈیوٹی کو عبادت سمجھ کر سرانجام دیں کیو نکہ انسانیت کی خدمت میں ہی ہماری بقا ہے ۔
