ضلع اٹک میں مزید3کورونا کیسزکا اضافہ ، تعداد41 ہوگئی

اٹک(صدیق فخر سے/ ڈیلی اٹک نیوز) ضلع اٹک میں کورونا وائرس کے مریضوں کے حوالے سےگزشتہ دن ساز گار رہا اور کوئی نیاکیس درج نہیں ہوا ۔ لیکن آج کے دن ضلع اٹک میںاس حوالے سے بھاری رہا۔
ضلع اٹک میں مزید3افرادکے کورونا وائرس کےٹیسٹ مثبت آ گئےجن کا تعلق تحصیل فتح جنگ سے بتایاجاتا ہے۔ جس کے ساتھ ضلع اٹک میںکورونا کے مریضوں کی تعداد41 ہو گئی۔ضلع اٹک میں 617 کیسز رپورٹ ہوئے جن میں سے392افراد کےرزلٹ منفی آئے جبکہ184 مریضوںکے رزلٹ کاانتظار ہے ۔ ضلع اٹک میں دو افراد اس وقت تک کورونا وائرس سے جاں بحق ہو چکے ہیں جن میں سے ایک کا تعلق تحصیل حضرو کے گائوں غور غشتی سے تھا جبکہ دوسری مریضہ خاتون تھیں جن کا تعلق اٹک شہر سے تھا۔جبکہ9مریض صحت یاب ہوئے۔ ضلع اٹک میں21لوکل افرادمیںکورناوائرس کی تشخیص ہوئی جبکہ رپورٹ ہونے والے مزید کیسز میں20 کا تعلق دوسرے شہروں یا پھربیرون ملک سے ہے جس میں5بیرون ملک/ شہر،6 تبلیغی جماعت اور9 ایران سےآئےزائرین شامل میں۔
مزید تفصیلات کے مطابق انچارج ضلعی کنٹرول روم برائے کرونا وائرس ڈاکٹر آصف نیازی نے میڈیاکو بتایاکہ ضلع اٹک میں کرونا وائرس کے617 مشتبہ مریضوں میں سے مثبت کیسز کی تعداد میں 24گھنٹوں میں3کا اضافہ ہونے کے سبب 41 ہوگئی ہے۔جن میں سے ،2 0افرادجاں بحق ہوئے، 9 0صحت یاب ہوئے ، 09کا علاج جاری ہے، 21 افراد قرنطینہ میں ہیں 392 افراد کے کرونا وائرس ٹیسٹ منفی آئے اور 184 افراد کے نتائج کا انتظار ہے جو افراد زیر علاج یا قرنطینہ میں زیر علاج ہیں ان تمام کی صحت بہتر ہے ،22زائرین جن میں سے2ڈیرہ غازی خان ،19ملتان،01فیصل آباد میں سے13کا منفی اور09کا مثبت آیا تھا جن میں سے08صحتیاب ہو گئے ہیں اور صرف01مثبت کیس موجود ہے،تبلیغی جماعت کے85 میں سے73پرانے اور12نئے مشتبہ کیسز میں سے 06مثبت،67منفی جبکہ12کا رزلٹ آنا باقی ہے اور67صحتیاب ہو کر گھروں کو جا چکے ہیںکرونا وائرس کے تینوں مثبت رزلٹ والے مریضوں کا تعلق فتح جنگ شہر سے ہےجن کے والد کا گردوں کا علاج پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پیمز) اسلام آباد میں ہورہا ہے۔ ان تینوں کو فتح جنگ میں واقع قرنطینہ سینٹر منتقل کر دیا گیا ہے
