حکومت پیٹرولیم مصنوعات میں فوری کمی کا اعلان کرے، ملک خالد خان 

حکومت پیٹرولیم مصنوعات میں فوری کمی کا اعلان کرے، ملک خالد خان 

فتح جنگ(تحصیل رپورٹر ڈیلی اٹک نیوز) حکومت عالمی منڈی میں تیل کی گرتی ہوئی قیمت کے مطابق پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات میں فوری کمی کا اعلان کرے 

دنیا بھر میں تیل کی قیمتیں کم ترین سطح پر آچکی ہیں جس کا فائدہ عوام کو ملنا چاہیے ان خیالات کا اظہار تحصیل صدر پی پی پی ملک خالد خان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریکارڈ سطح کی کمی ہوئی ہے پیپلز پارٹی مطالبہ کرتی ہے کہ قیمتوں میں کمی کا براہ راست فائدہ عوام کو پہنچایا جائے ۔اس ماہ تیل خریداری کے سودے قیمتوں میں 40 فی صد کمی کے ساتھ ہوں گے اس لیے لوگوں تک پٹرول ;47; ڈیزل نئے سودے کی قیمتوں کا پورا ریلیف پہنچنا چاہیے کہ لاک ڈائون سے 

 

متاثرہ کاروباری تجارتی اور عام آدمی کی مشکلات میں کمی کیلئے پٹرول ڈیزل قیمتوں میں فوری کمی لاکر فائدہ عوام تک پہنچایا جائے پٹرولیم مصنوعات کے ساتھ بجلی گیس کی قیمتوں میں بھی کمی لا کر عوام کو ریلیف دیا جائے ۔