تحصیل جنڈ میں کورونا وائرس کےحوالے سے تازہ ترین معلومات

جنڈ(صدیق فخر سے/ ڈیلی اٹک نیوز) دنیا بھرمیں کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کا سلسلہ جاری ہے،پاکستان میں اس وقت تک 417 افراد اس مہلک وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ ضلع اٹک میں اس وقت تک47کورونا وائرس سے متاثرہ مریض ہیں جبکہ ضلع بھر میں2افراد کی کورونا وائرس سے موت واقع ہوئی جن میں سے ایک کا تعلق تحصیل حضرو کے گائوں غور غشتی جبکہ دوسرے مریض کا تعلق اٹک شہر سے تھا۔
تحصیل جنڈ میں اس وقت تک کورونا وائرس سے کوئی بھی مقامی فرد متاثر نہیں ہے ۔ اس وقت تحصیل جنڈ میں کورونا وائرس کا صرف ایک مریض ہے جس کا تعلق تبلیغی جماعت سے تھا جو کوئٹہ کا رہائشی ہے اور اس وقت تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال جنڈ میں زیر علاج ہے جس کی صحت اب کافی بہتر ہو چکی ہے اور تقریباً یہ مریض بھی صحت یاب ہو چکا ہے جس کا دوبارہ ٹیسٹ بھجوا دیا گیا ہے حتمی فیصلہ ٹیسٹ کی رپورٹ آنے کے بعد کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق مبینہ طور پر اس وقت تک تحصیل جنڈ میں کورونا وائرس سے کسی بھی جاں بحق فرد کی تدفین نہیں ہوئی تحصیل جنڈ میں دو تدفین کی گئی تھیں جن کی تدفین کےوقت تمام ترحفاظتی اقدامات کئے گئے تھے کیونکہ ان کی وفات تک ان کی کورونا وائرس کےٹیسٹ کا رزلٹ رپورٹ نہیں مل سکی تھی جس کی وجہ سے تمام تر حفاظتی اقدامات کئے گئے تھے لیکن ان دونوں تدفین ہونے والے مریضوں کی رپورٹ بعد میں کلیئرآ گئی کہ انہیں کورونا وائرس نہیں تھاان میں سے تحصیل جنڈ میں ایک خاتون کی تدفین لکڑمار میں کی گئی جو راولپنڈی میں رہائش پذیر تھیں اور سی ایم ایچ میں زیر علاج تھا۔ جبکہ دوسرے جاں بحق ہونے والی بھی خاتون تھیں جس کا تعلق کھنڈہ کے قریب گائوں کاہل سے تھا جس کی میت بھی راولپنڈی سے کاہل لائی گئی ۔
جبکہ تحصیل جنڈ سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کی کورونا وائرس سے موت واقع ہوئی لیکن وہ شخص بھی لاہور میں رہائش پذیر تھا اور اس کی تدفین بھی لاہور میں ہی کی گئی، اس شخص کا تعلق بسال بھٹیٹوٹ سےتھا جو کہ لاہور میں رہائش پذیر تھا اور لاہور سی ایم ایچ میں زیر علاج تھا ۔اس طرح اگردیکھا جائے تو تحصیل جنڈ میںابھی تک کسی کورونا وائرس سے جاںبحق ہونےوالےفرد کی تدفین نہیں ہوئی اورنہ ہی مقامی طور پر تحصیل جنڈ سے کوئی اس مہلک وائرس سے متاثرہوا ہے
