اٹک، سید یاور بخاری کا موجودہ صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے بازار کا دورہ 

اٹک، سید یاور بخاری کا موجودہ صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے بازار کا دورہ 

اٹک(بیورو رپورٹ ڈیلی اٹک نیوز) چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی پنجاب سید یاور عباس بخاری نے موجودہ صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے بازار کا دورہ کیا

 ریڑھی بانوں اور چھوٹے دوکانداروں کے مسائل سنے اور موقع پر حل کئے چھوٹے تاجران کے دکانوں کے کرایہ کے حوالے سے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ میونسپل کمیٹی کے

عملے کو موقعہ پر تنبیہ کی کسی صورت غریب ریڑھی بانوں اور  چھوٹے دکانداروں کا معاشی استحصال نہیں ہونے دیا جائے گا۔ اگر کسی نے غریب ریڑھی بانوں اور چھوٹے دکانداروں

 

 کے ساتھ ناجائز زیادتی کی تو اس کے خلاف سخت سے سخت ایکشن لیا جائے گا۔