ضلع اٹک میں مزید کورونا کیس کا اضافہ، تعداد51ہوگئی

اٹک(بیورو رپورٹ ڈیلی اٹک نیوز) ضلع اٹک میں مزیدایک کورونا کیس کا اضافہ ، تعداد51 ہوگئی،15افرادصحت یاب
تفصیلات کے مطابق ضلع اٹک میں ایک مزید کورونا کیسز کے اضافہ کے ساتھ کورونا کے مریضوںکی تعداد51 ہوگئی۔ کورونا کے نئے آنے والے کیس کاتعلق اٹک شہرمیں فاروق اعظم کالونی کی گلی نمبر7 سے ہے متعلقہ شخص بیرون ملک دبئی سے آیا تھا ۔
انچارج ضلعی کنٹرول روم برائے کورونا وائرس ڈاکٹر آصف نیازی کے مطابق ضلع اٹک میں کو رونا وائر س سے اس وقت تک دو افراد فوت ہو ئےجبکہ 15افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔کوروناوائرس سے متاثرہ 9 افراد زیر علاج ہیںجبکہ24 افراد اس وقت قرنطینہ میں ہیں۔ضلع اٹک میںکل3574افرادکی اب تک سکر یننگ کی گئی جن میں سے 779افراد کے کورونا وائر س ٹیسٹ منفی آئے ہیں اور 320افراد کی رپورٹس کا انتظار ہے۔جو افراد زیر علاج یا قر نطینہ میں ہیں ان کی صحت
کافی بہتر ہے۔ عوام کو چاہیے کہ موجودہ حالات میں گھروں میں رہیں اور احتیاطی تدابیر پر عمل کر یںتاکہ اس مہلک وائرس کوپھیلنے سےبچایاجا سکے ۔
