اٹک، انجمن تاجران کے وفد کی سید یاور حسین بخاری سے ملاقات

اٹک، انجمن تاجران کے وفد کی سید یاور حسین بخاری سے ملاقات

اٹک(بیورورپورٹ ڈیلی اٹک نیوز) 21 مارچ سے جاری لاک ڈائون جسے 44 روز ہو گئے ہیں کے بعد انجمن تاجران کے وفد کی چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ٹو پنجاب یاور بخاری سے خصوصی ملاقات 

 ملاقات کرنے والے انجمن تاجران کے وفد نے کرونا وائرس کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور اپنے مسائل سے آگاہ کیا جس پر انہوں نے تمام مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی اس موقع پر یاور بخاری نے کہا کہ کرونا کے خلاف جنگ سب نے بہترین حکمت عملی کے مطابق لڑنی ہے اس جنگ میں سب نے اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہے بعدازاں لاک ڈاءون کے بعد پہلی مرتبہ چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ٹو پنجاب یاور بخاری نے موجودہ صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے سول بازار اٹک کا دورہ کیا ریڑھی بانوں 

 

اور چھوٹے دکانداروں کے مسائل سنے اور موقع پر حل کئے چھوٹے تاجران کے دکانوں کے کرایہ کے حوالے سے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کے علاوہ تاجروں اور شہریوں کو سوشل ڈسٹینس قائم رکھنے ، گھروں میں رہنے اور بلا وجہ گھومنے پھرنے سے بھی منع کیا بلدیہ اٹک کے عملہ کو موقع پر تنبیہ کی کسی صورت غریب ریڑھی بانوں اور چھوٹے دکانداروں کا معاشی استحصال نہیں ہونے دیا جائے گا اگر کسی نے غریب ریڑھی بانوں اور چھوٹے دکانداروں کے ساتھ زیادتی کی تو اس کے خلاف سخت سے سخت ایکشن لیا جائے گا ریڑھی بان اور دکانداروں نے ان کا شکریہ ادا کیا ، یاد رہے کہ لاک ڈاءون کے دوران بلدیہ اٹک کے مخصوص اہلکاروں نے 50 سے زائد ریڑھی بانوں کی ریڑھیاں سڑک پر الٹ دیں جس پر کسی قسم کا کوئی ایکشن نہیں لیا گیا ۔