فائر فائٹرز ڈے،فائر فائٹرز یقیناً قوم کے ہیروز ہیں ،ڈاکٹر محمد اشفاق 

 فائر فائٹرز ڈے،فائر فائٹرز یقیناً قوم کے ہیروز ہیں ،ڈاکٹر محمد اشفاق 

 
حضرو(تحصیل رپورٹر ڈیلی اٹک نیوز  ) 4 مئی کا دن عالمی سطح پر فائر فائٹر کو خراج تحسین پیش کرنے کے حوالے سے منایا جاتا ہے اسی سلسلہ میں ریسکیو 1122 اٹک کے ضلعی دفتر میں انچارج ریسکیو 1122 اٹک ڈاکٹر میاں محمد اشفاق کی زیر نگرانی ایک تقریب منعقد ہوئی 

جس میں کثیر تعداد میں ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے شرکت کی اس موقع پر پنجاب بھر میں ریسکیو 1122 شہید فائر فاءٹرز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی یاد میں قرآن خوانی اور دعا بھی کرائی گئی اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد اشفاق نے کہا کہ انٹرنیشنل فائر فائٹرز ڈے منانے کا مقصد ان تمام فائر فائٹرز کو خراج تحسین پیش کرنا ہے جو اپنی جانیں خطرے میں ڈال کر لوگوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بناتے ہیں فائر فائٹرز اس وقت آگ کی طرف لپکتے ہیں 

 

جب لوگ آگ سے دور بھاگ رہے ہوتے ہیں ایسے میں فائر فائٹرز اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر فائر فائٹنگ کرتے ہوئے آگ پر قابو پاتے ہیں فائر فائٹرز یقیناً قوم کے ہیروز ہیں جو مشکل حالات میں اپنے فرائض سر انجام دیتے ہیں ریسکیو 1122 اٹک کو اس سال 307 آگ لگنے کے واقعات رپورٹ ہوئے جن میں 84 ملین مالیت کا نقصان ہوا جبکہ ریسکیو فائر فائٹرز کی بروقت کاروائی سے 473;46;11 ملین سے زائد مالیت کی املاک کو آگ سے بچا لیا گیا ان واقعات میں 17 افراد زخمی ہوئے جنہیں ریسکیو اہلکاروں نے ہسپتال منتقل کیا جبکہ 1 شخص فوت ہوا آگ لگنے کی زیادہ وجہ شارٹ سرکٹ اور حفاظتی اقدامات نہ کرنا ہیں ۔