تحصیل فتح جنگ میں مزید ایک کورونا مثبت کیس کا اضافہ، تعداد52 ہوگئی 

تحصیل فتح جنگ میں مزید ایک کورونا مثبت کیس کا اضافہ، تعداد52 ہوگئی 

اٹک(بیورورپورٹ ڈیلی اٹک نیوز) ضلع اٹک میںکوروناکیسز میں اضافہ کا سلسلہ جاری، تحصیل فتح جنگ میںدبئی پلٹ شخص میںبھی کورونا وائرس کی تصدیق،مہلک وائرس کا شکار شخص دبئی سےوطن واپس لوٹا تھا،ضلع میں مثبت کیسز کی تعداد52 ہو گئی ۔3مزید افراد صحت یاب

 تفصیلات کے مطابق ضلع اٹک میں کورونا وائرس کے مزید ایک کے اضافہ کے ساتھ مثبت کیسز کی تعداد 52 ہو گئی ۔ انچارج ضلعی کنٹرول روم برائے کورونا وائرس ڈاکٹر آصف نیازی کے مطابق ضلع اٹک میں مزیدایک کورونا کیس

 

کےاضافہ کے ساتھ مثبت کیسز کی تعدا د 52ہوگئی ہےجبکہ ات وقت تک ضلع اٹک میں دو افراد مہلک وائرس سے فوت ہو چکے ہیں۔ان کاکہنا تھاکہ آج مزید3 افرادصحت یاب ہو گئےہیں جن کے بعد اب ضلع اٹک میں کل18افراد صحت یاب چکے ہیں۔ مزیدانہوںنے بتایا کہ ضلع میں 07 افراد زیر علاج ہیںجبکہ 25 افراد 

قرنطینہ میں ہیں۔3714افرادکی سکر یننگ کی گئی جن میں سے864 افراد کے کورونا وائر س ٹیسٹ منفی آئے ہیں اور 319 افراد کی رپورٹس کا انتظار ہے۔جو افراد زیر علاج یا قر نطینہ میں ہیں

 

ان کی صحت بہتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام موجودہ حالات میں گھروں میں رہیں اور احتیاطی تدابیر پر عمل کر یں۔