فتح جنگ،کاراورٹرک میں تصادم، پولیس اہلکار سمیت 2افراد جاں بحق 

فتح جنگ،کاراورٹرک میں تصادم، پولیس اہلکار سمیت 2افراد جاں بحق 

فتح جنگ( تحصیل رپورٹر ڈیلی اٹک نیوز) فتح جنگ راولپنڈی روڈ پر گڑھی حسو خان کے قریب کار اور ٹرک کے تصادم میں دو افراد جاں بحق

جاں بحق ہونیوالوں میں اے ایس آئی نیاز حسین اور گاڑی کا ڈرائیور شامل،تفصیلات کے مطابق اے ایس آئی نیاز حسین ایس ایس پی آپریشنز ریزرو راولپنڈی میں تعینات تھے۔اے ایس آئی نیاز حسین بعد از ڈیوٹی اپنے آبائی گھر فتح  جنگ جا رہے تھے کہ ان کی گاڑی کو فتح جنگ روڈ پر مزدا ٹرک سے حادثہ پیش آیا۔

 

 حادثہ کے نتیجہ میں گاڑی کا ڈرائیور بخت اللہ جان موقعہ پر جاں بحق جبکہ اے ایس آئی نیاز حسین کو ہولی فیملی ہسپتال ریفر کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے  جاں بحق ہوگئے۔اے ایس آئی نیاز حسین کی نماز جنازہ پولیس لائن راولپنڈی میں ادا کر دی گئی۔

نماز جنازہ میں سی پی او محمد احسن یونس، ایس ایس پی آپریشنز طارق ولایت، ایس پی ہیڈکوارٹر تیمور خان، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر اظہر حسین شاہ سمیت پولیس افسران و اہلکاروں نے شرکت کی، مرحوم کا جسد خاکی تدفین کے لئے فتح جنگ روانہ کیا کردیاگیاجہاں انہیں سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کر

دیا گیا

 

اس موقع پر سی پی او محمد احسن یونس کا کہنا تھا کہ اے ایس آئی نیاز حسین ایک قابل اور محنتی پولیس افسر تھے جن کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائےگا، راولپنڈی پولیس دکھ کی اس گھڑی میں مرحوم کے لواحقین کے ساتھ کھڑی ہے۔