Sun
03
May
2026

حملہ پاک افغان سرحد سے 14 کلو میٹر دور کیچ کے علاقے بلیدا میں کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق
ایف سی بلوچستان کے جوان دہشت گردوں کے ممکنہ روٹس کا پتہ لگانے کیلئے پیٹرولنگ ڈیوٹی سے واپس آرہے تھے کہ ریموٹ کنٹرول دیسی ساختہ بم حملے میں ایک افسر اور 5 جوان شہید ہو گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والوں میں حافظ آباد کے میجر ندیم عباس بھٹی، میانوالی کے نائیک جمشید، تونسہ شریف کے لانس نائیک تیمور،
ضلع اٹک کی تحصیل جنڈ یونین کونسل مکھڈ کے گائوں کانی کےلانس نائیک خضر حیات، مردان کےسپاہی ساجد اور تونسہ شریف کے سپاہی ندیم شامل ہیں۔
