پاکستان ،کورونا سےہلاکتیں 648 ، مریضوں کی تعداد 30174 ہو گئی

پاکستان ،کورونا سےہلاکتیں 648 ، مریضوں کی تعداد 30174 ہو گئی

پاکستان میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 648 اور مریضوں کی تعداد 30174 ہو گئی ہے۔

ملک میں کورونا وائرس سے مزید 10 افراد انتقال کر گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 648 جب کہ نئے کیسز سامنے آنے سے مصدقہ مریضوں کی تعداد 30174 ہو گئی ہے۔اب تک سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں سامنے آئی ہیں جہاں کورونا سے 234 افراد انتقال کرچکے ہیں جب کہ پنجاب میں 192 اور سندھ میں 189 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

 

اس کے علاوہ بلوچستان میں 24، اسلام آباد 5 اور گلگت بلتستان میں 4 افراد مہلک وائرس کے باعث جاں بحق ہو چکے ہیں۔

 

آج اب تک ملک بھر سے کورونا کے مزید 807 کیسز اور 10  ہلاکتیں سامنے آئی ہیں جس میں سے سندھ میں 9 ہلاکتیں اور 709 کیسز، اسلام آباد میں ایک ہلاکت اور 32 کیسز جب کہ بلوچستان میں 59 اور آزاد کشمیر میں 7 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
جبکہ اس وقت تک 8023افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔