ڈپٹی انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات راولپنڈی ڈویژن کا ڈسٹرکٹ جیل اٹک کا دورہ 

ڈپٹی انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات راولپنڈی ڈویژن کا ڈسٹرکٹ جیل اٹک کا دورہ 

اٹک(تحصیل رپورٹر ڈیلی اٹک نیوز) ڈپٹی انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات راولپنڈی ڈویژن ملک شوکت فیروز کا ڈسٹرکٹ جیل اٹک کا اچانک دورہ 

اس موقع پر سپرٹنڈنٹ جیل اٹک شیخ محمد اکرام اور ڈپٹی سپرٹنڈنٹ اٹک جیل ملک مصطفےٰ احمد بھی موجود تھے ملک شوکت فیروز نے دورے کے دوران سکیورٹی معاملات اور کرونا وائرس کے حوالہ سے تفصیلی جائزہ لیا اور جیل میں کرونا وائرس احتیاطی تدابیر کا بھی جائزہ لیا ۔
ڈسٹرکٹ جیل حکام کی جانب سے سکیورٹی اور کرونا وائرس کے سلسلہ میں اٹھائے جانے والے اقدامات پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا انہوں نے جیل میں قیدیوں کو دی گئی سہولتوں اور دیگر انتظامات کو بھی چیک کیا ۔

انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس ایک موذی مرض ہے جس کی لپیٹ میں پوری دنیا آئی ہوئی ہے جیل میں قید افراد بھی انسانی حقوق رکھتے ہیں ۔

ہم نے بنائے گئے اصولوں پر عمل کرنا ہے تاکہ کرونا وائرس کا پھیلاو روکا جا سکے اس حوالہ سے انہوں نے اٹک جیل عملہ کی کارکردگی کو سراہا اور کئے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے ۔