حکومت ٹرانسپورٹ کھولنے سے پہلے کرایوں میں کمی کا اعلان کرے ،ڈاکٹررب نوز مہورہ

حکومت ٹرانسپورٹ کھولنے سے پہلے کرایوں میں کمی کا اعلان کرے ،ڈاکٹررب نوز مہورہ

فتح جنگ( تحصیل رپورٹر ڈیلی اٹک نیوز) حکومت ٹرانسپورٹ کھولنے سے پہلے کرایوں میں کمی کا اعلان کرے ۔

لاک ڈائون کے اعلان کے وقت ڈیزل 130 روپے لیٹر تھا جبکہ اس وقت 80 روپے لیٹر ہو چکا ہے ۔تیل کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق اشیائے خوردونوش سمیت دیگر شعبوں میں بھی نظر آنا چاہیے ان خیالات کا اظہار ضلعی رہنما تحریک انصاف میجر گروپ و دست راست میجر طاہر صادق معروف سیاسی و سماجی شخصیت ڈاکٹر ربنواز مہورہ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔

 

انہوں نے کہا کہ تیل کی قیمتوں میں واضح کمی کے باوجود اشیائے خوردونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں اور دیگر شعبوں میں بھی کوئی اثر نظر نہیں آیا ہے گندم کٹائی اور تھریشنگ مشینوں پر اب بھی 2 ہزار سے 2 ہزار 500 روپے گھنٹہ وصول کئے جارہے ہیں انہیں کوئی پوچھنے والا نہیں ہے ۔

 

جس وقت حکومت نے لاک ڈائون کیا تھا اس وقت تیل کی قیمتوں میں بہت چڑھاءو تھا اور 130 تک قیمت پہنچی ہوئی تھی اب جب حکومت نے لاک ڈائون ختم کرنے یا نرمی کرنے کا اعلان کیا ہے تو ٹرانسپورٹ کھولنے سے پہلے کرایوں میں کمی کا اعلان کرے حکومت کو چاہئے کہ ایسی پالیسی بنائے تاکہ عوام کو فائدہ پہنچ سکے ۔