ضلع اٹک میں مزید13 کورونا کیسز رپورٹ، تعداد95 تک پہنچ گئی 

ضلع اٹک میں مزید13 کورونا کیسز رپورٹ، تعداد95 تک پہنچ گئی 

اٹک(بیورو رپورٹ ڈیلی اٹک نیوز) ضلع اٹک مزید13 کورونا کیسز کا اضافہ، گزشتہ 24 گھنٹوں میں تحصیل اٹک سے7 جبکہ تحصیل حسن ابدال سے5 کیس رپورٹ ہوئےضلع بھر میں کورونا مریضوں کی مجموعی تعدادد95 تک پہنچ گئی،42 افراد صحت یاب

تفصیلات کے مطابق ضلع اٹک میں کورونا سے متاثرہ 13 مریضوں کا اضافہ ہوا جس کے بعد ضلع بھر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد95 ہو گئی جس میں سے42 افراد صحت یاب ہو کر گھروں کو جا چکے ہیں۔ نئے مثبت آنے والے کیسز میں سے 5مریضوں کا تعلق حسن ابدال،7 کا تحصیل اٹک سے ہے۔
انچارج ضلعی کنٹرول روم برائے کورونا وائرس ڈاکٹر آصف نیازی کے مطابق ضلع اٹک میں ابھی تک 3 افراد کورونا وائرس کی وجہ سے انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس وقت19 افراد زیر علاج اور31 قرنطینہ میں ہیں۔ ضلع میں 5119افراد کی سکریننگ

 

کی گئی جن میں سے1548 کا رزلٹ منفی آیا جبکہ211 کے رزلٹ کا انتظار ہے۔