ریسکیو 1122 کی جانب سے عید الفطر کے حوالے سے ایمرجنسی پلان جاری 

ریسکیو 1122 کی جانب سے عید الفطر کے حوالے سے ایمرجنسی پلان جاری 

اٹک(بیورو رپورٹ ڈیلی اٹک نیوز) ریسکیو 1122 کی جانب سے عید الفطر کے حوالے سے ایمرجنسی پلان جاری کر دیا گیا 

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر میاں محمد اشفاق کی زیرصدارت ریسکیو 1122 کا عید کے حوالے سے خصوصی اجلاس سنٹرل اسٹیشن میں منعقد ہوا جس میں ریسکیو سیفٹی آفیسر قاسم خان کی جانب سے عید الفطر کے ایمرجنسی پلان پر بریفنگ دی گئی ضلع بھر کے ریسکیو جوانوں کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں۔

 ریسکیو ایمبولینسز ، اہلکار اور ریسکیو محافظ اپنے فرائض سرانجام دیں گے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورت حال میں عوام کو ریلیف فراہم کیا جاسکے مساجد ، عید گاہوں اور اہم مقامات پر اہلکاروں پر مشتمل ریسکیو پوسٹیں بھی قائم کی جائیں گی 

 

جو کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لیے بروقت تیار رہیں گی ۔