مستحق نادار اور غریب دیہاڑی داروں تاحال احساس پروگرام امدادکےمنتظر

جنڈ (تحصیل رپورٹر ڈیلی اٹک نیوز) نادرا اور احساس پروگرام حکام کی نا اہلی ، مستحق افراد کو نا اہل اور غیر مستحق افراد کو اہلیت کے میسجز ملنے لگے
مستحق نادار اور غریب دیہاڑی داروں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی 2 ماہ سے گھروں میں بند فاقوں پر مجبور انتظامیہ اور ڈیٹا مہیا کرنے والوں نے غریبوں کی امیدوں پر پانی پھیر دیا ہے کئی ایسے غریب اور مستحق افراد نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ 2 مہینے سے لاک ڈائون کی وجہ سے گھروں میں بیٹھے ہیں ۔
وزیراعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے پروگرام انصاف امداد اور احساس ایمرجنسی کیش میں میسجز بھیجے جہاں سے جواب آیا کہ آپ کو اس ضمن میں جلد اطلاع دی جائے گی مگر اب میسجز مل رہے ہیں کہ آپ اس پروگرام کے اہل نہیں ہیں ان افراد نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ تحقیق کرا لے ہم ہر لحاظ سے مستحقین کی فہرست میں شمار ہوتے ہیں ہم غریبوں کو اس معمولی 12 ہزار سے بھی محروم کردیا گیا ہے ان افراد کا موَقف ہے کہ کئی ایسے لوگوں کو امداد مل چکی ہے جو اس پروگرام کے اہل بھی نہیں اور مستحق بھی نہیں ہیں ان دیہاڑی دار اور
غریب لوگوں نے وزیر اعظم عمران خان ، وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ، کمشنر راولپنڈی ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر سے اصلاح و احوال کا پر زور مطالبہ کیا ہے ۔
