پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 1101 ہو گئی 

پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 1101 ہو گئی 

ملک میں آج اب تک کورونا سے مزید 14 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 1101 ہو گئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 52437 تک پہنچ گئی ہے۔

 

اب تک سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں سامنے آئی ہیں جہاں کورونا سے 381 افراد انتقال کرچکے ہیں جب کہ سندھ میں 340 اور پنجاب میں 324 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔اس کے علاوہ بلوچستان میں 39، اسلام آباد 12، گلگت بلتستان میں 4 اور آزاد کشمیر میں مہلک وائرس سے ایک شخص جاں بحق ہوا ہے۔

 

آج کے کیسز کی صورتحال
آج بروز ہفتہ ملک بھر سے کورونا کے مزید 419 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور 14 ہلاکتیں بھی سامنے آئی ہیں جن میں پنجاب سے 275 کیسز 14 ہلاکتیں،

 

اسلام آباد 131 کیسز اور آزاد کشمیر سے 13 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔جبکہ اس وقت تک 16653 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں ۔