حضرو کورونا وائرس سے ایک اور ہلاکت، ضلع میں متاثرہ افرادکی تعداد197 ہو گئی 

حضرو کورونا وائرس سے ایک اور ہلاکت، ضلع میں متاثرہ افرادکی تعداد197 ہو گئی 

اٹک(ڈیلی اٹک نیوز) ضلع اٹک میں کورونا وائرس کے گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 3 کیس رپورٹ،ایک شخص جاں بحق، ضلع بھر میں متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 197

تک پہنچ گئی
نئے مثبت رپورٹ ہونے والے کیسز میںایک کا تعلق تحصیل حضرو، ایک کا پنڈی گھیب جبکہ ایک دوسرے ضلع سے تعلق رکھنے والا بیرون ملک سے آنیوالے مریضہے۔جبکہ جاں بحق ہونیوالے شخص کا تعلق تحصیل حضرو سے ہے۔
انچارج ضلعی کنٹرول روم برائے کرونا وائرس ڈاکٹر آصف نیازی کے مطابق ضلع اٹک میں کرونا وائر س کے مثبت کیسز کی تعداد 197ہو گئی ہے7 افراد فوت ہو ئے 61افراد صحت یاب ہوئے ،11 افراد زیر علاج ہیں 87افراد قرنطینہ میں ہیں باہر سے آنے والے 26 افراد بھی قر نطینہ میں ہیں 5994افراد کی سکریننگ کی گئی 1983 افراد کے 

 

کرونا وائر س ٹیسٹ منفی آئے ہیں اور 232 افراد کی رپورٹس کا انتظار ہے زیر علاج اور قر نطینہ میں موجود افراد کی مجموعی صحت بہتر ہے انہوں نے کہا کہ عوام موجودہ حالات میں گھروں میں رہیں اور احتیاطی تدابیر پر عمل کریں ۔