حکومتی ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ، زاہد سلیم گوندل
اٹک ( ڈیلی اٹک نیوز ) سیکرٹری سوشل ویلفیئر زاہد سلیم گوندل نے کہا ہے کہ تمام کاروباری حضرا ت اور عوام کو وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے کرونا وائرس کے سلسلہ میں جاری کردہ ایس اوپیز پر ہر صورت عملدرآمد کرنا چاہیے ۔
انہوں نے ان خیالات کا اظہار انجمن تاجران کے ایک اہم اجلاس کی صدار ت کر تے ہوئے کیا اجلاس میں ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر ، ڈی او آئی پی ڈبلیو ایم رابعہ نسیم اور دیگر افسران نے شر کت کی زاہد سلیم گوندل نے اس موقع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کی طرف سے جاری کردہ احکامات کی روشنی میں تمام کاروباری مقامات پیر سے جمعۃ المبارک صبح 9 سے شام 7 بجے تک کھلے رہیں گے کریانہ سٹور ہفتہ بھر کھلے رہیں گے اس کے علاوہ میڈیکل سٹور ، پنکچر شاپس ، آٹا چکی ، تنور ، زرعی ورک شاپس 24 گھنٹے کھلی رکھنے کی اجازت ہو گی تعلیمی ادارے ، شادی ہالز ، ریسٹورنٹس ، پارکس اور سنیما ہالز بند رہےں گے ماسک اور ہینڈ سینیٹائزر کا استعمال اشد ضروری ہے ۔
ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر نے اجلاس کے شر کا سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں انتہائی احتیاط کی ضرورت ہے اور اس ضمن میں تمام شعبہَ زندگی کی طرف سے بھر پور تعا ون درکار ہے مکمل احتیاط اور حفاظتی تدابیر اختیار کر کے زندگی کو محفوظ کیا جاسکتا ہے اجلاس میں حکومت پنجاب کی سفارشات کی روشنی لاک ڈائون کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات پر تفصیلی بحث عمل میں لائی گئی انجمن تاجران نے اس موقع پر مختلف تجاویز پیش کیں جن پر قانون اور موجودہ حالات کے مطابق عملدرآمد کی یقین دہانی کرائی گئی ۔
