محکمہ فوڈ اور اسسٹنٹ کمشنر حسن ابدال کی کارروائی، مضر صحت بیسن اور دال مٹری برآمد

محکمہ فوڈ اور اسسٹنٹ کمشنر حسن ابدال کی کارروائی، مضر صحت بیسن اور دال مٹری برآمد

حسن ابدال(ڈیلی اٹک نیوز) محکمہ فوڈ اور اسسٹنٹ کمشنر حسن ابدال عدنان انجم راجہ نے مشترکہ کارروائی میں ناقص بیسن بنانے والے کارخانے پر چھاپہ مارتے ہوئے بڑی تعداد میں مضر صحت بیسن اور دال مٹری برآمد کر لی 

تفصیلات کے مطابق اطلاع ملنے پر محکمہ فوڈ اتھارٹی اٹک اور اسسٹنٹ کمشنر حسن ابدال عدنان انجم راجہ نے مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے محلہ ڈھوک مسکین حسن ابدال میں گھر کے اندر قائم کارخانے سے بڑی تعداد میں تیار اور خام مال برآمد کر لیا

 

کاروائی کے دوران گھر کے اندر قائم غیر قانونی کارخانے سے دال مٹری کی 531 بوریاں جن کا مجموعی وزن 21240 کلو جبکہ دال مٹری سے تیار بیسن کی 48 بوریاں جن کا وزن 1920 کلو تھا برآمد کر لیں برآمد ہونے والے مال کو بعدازاں قبضہ میں لیتے ہوئے تلف کر دیا گیا۔ 

 

 

اس موقع پر موجود افسران نے کہا کہ عوام کی صحت سے کھیلنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جا سکتی مضر صحت اشیاء کی تیاری کرنے والے عناصر اپنی حرکتوں اور

 

انسانی جانوں سے کھیلنے کا سلسلہ بند کر دیں ورنہ ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔