Thu
23
Apr
2026

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی کی ہدایات پر ضلع بھر میں سرچ آپریشن کا سلسلہ جاری ہے۔
یہ سرچ آپریشن ایس ایچ او کی زیر نگرانی ہوا۔سرچ آپریشن میں پولیس کی بھاری نفری نے شرکت کی سرچ آپریشن تھانہ بسال کے علاقہ گاﺅں کھنڈا میں کیا گیا۔
سرچ آپریشن میں 11گھروں کو سرچنگ کر کے چیک کیا گیااور 33مشکوک افراد کے کوائف درج کیے گئے۔
اس حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ سرچ آپریشن کا مقصد ضلع اٹک کی سکیورٹی کو موثر بنانا ہے اور امن و امان کی فضاءکو برقرار رکھنا ہے۔
