ضلع اٹک میں کورونا کے کیسز کی مجموعی تعداد536، 345 صحتیاب

ضلع اٹک میں کورونا کے کیسز کی مجموعی تعداد536، 345 صحتیاب

اٹک (ڈیلی اٹک نیوز) انچارج ضلعی کنٹرول روم برائے کورونا وائرس ڈاکٹر آصف نیازی کے مطابق ضلع اٹک میں کو رونا وائرس کے مثبت کیسز کی تعدا د 536 ہوگئی ہے۔

 ضلع اٹک میں کورونا وائرس سے 19افراد فوت ہوئے۔ 345 افراد صحت یاب ہوئے05افراد زیر علاج ہیں۔ گھروں میں167افرادقر نطینہ میں ہیں۔7476 افراد کی سکریننگ کی گئی۔ 3895 افراد میں کورونا وائرس کا شبہ ہے3086 افراد کے کورونا وائرس ٹیسٹ منفی آئے ہیں اور273 افراد کی رپورٹس کا انتظار ہے۔ زیر علاج اور قر نطینہ میں موجود افراد کی مجموعی صحت بہتر ہے۔ 
گورنمنٹ اسفند یار بخاری ہسپتال میں کورونا کے02مشتبہ مر یض داخل ہیں جن کی حالت تشویش ناک ہے۔

 

کوورناوائرس کے 53 کنفرم اور مشتبہ مر یضوں کے فوت ہونے پر محفوظ تد فین کی گئی ہے.اموات کے حوالے سے رپورٹ کے مطابق 536 مثبت کیسز میں سے 19،ہسپتال میں داخل مشتبہ افراد میں سے 01 اور ہسپتالوں سے باہر 33 کنفرم افرادفوت ہوئے۔ڈاکٹر آصف نیازی نے کہا کہ عوام موجودہ حالات میں گھروں میں رہیں اور احتیاطی تدابیر پر عمل کر یں۔