زلزلہ متاثرہ علاقوں میں بہت کام باقی ہے،مسائل پر قابو پالیں گے،مشتاق مہناس

باغ (وقائع نگار)آزادحکومت کے وزیراطلاعات ،سیاحت وآئی ٹی راجہ مشتاق منہاس نے کہاکہ زلزلہ قدرت کی طرف سے ایک آزمائش تھی ۔قدرتی آفات سے متعلق شعور اجاگر کرنا  ہمارا اخلاقی فرض ہے ۔ان آفات سے نمٹنے میں غفلت انسانی زندگی اور املاک کی تباہی کا سبب بنتا ہے ۔8اکتوبر 2005کے زلزلہ میں ہمارے 80ہزار سے زائد انسانی جانوں کی قربانی ہوئی ہے اور املاک ناقص تعمیر کے باعث اس قدر بھاری جانی نقصان ہوا ۔تعمیر نو کے عمل میں اور پرائیویٹ سیکٹر میں جو تعمیرات ہو رہی ہیں ان کو زلزلہ مزاحمتی اور معیاری تعمیر کے اصولوں کے مطابق ہونی چاہیے ۔انتظامیہ اس پر خصوصی توجہ دے تاکہ آئندہ اس طرح آفات سے  جانی نقصان سے بچا جاسکے ۔باغ میں ریسیکو 1122کاقیام اورپائلٹ ہائی سکول باغ میں کمپیوٹر لیب دینے کابھی  اعلان کیا۔ان خیالات کاااظہار انہوںنے ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر منجمنٹ اتھارٹی کے زیراہتمام ہیومن ریسپانس کانفرنس سے بحثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس تقریب کی صدارت ڈپٹی کمشنر باغ /چیئرمین ڈی ڈی ایم اے سردارمحمد وحید خان نے کی ۔تقریب سے سید ظہیر گردیزی ،سردار عاطف نعیم ،راجہ متہاب اشرف ،سردار لیاقت خان عبید سجاد ،تبسم اقبال ،اظہر حبیب اوردیگر نے بھی خطاب کیا ۔اس سے قبل وزیرحکومت نے باغ میں مختلف این جی اوز ادارروں،کی طرف سے جوسٹال لگائے گئے تھے ان کامعائنہ کیا اورمقامی زمینداروں کی طرف سے کاشت کی گئی سبزیوں اور فروٹ اورہاتھ سے بنائی گئی اشیاء کی نمائش کی گئی تھی وزیرحکومت نے ان میںگہری دلچپسی لی اور انکے کام کو کاشت کی گئی سبزیوں پر زمینداروں کو مبارک باد دی ۔وزیراطلاعات راجہ مشتا ق مہناس  نے کہاکہ بارہ سال قبل شہید ہونے والوںکو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ۔شہد اکی قربانیاں رنگ لائیںگی ۔انہوںنے کہا کہ زلزلہ جہاںبہت سا جانی ومالی نقصان ہوا وہاں بہت سے ترقی کے راستے بھی کھلے ہیں زلزلہ کے بعد بے شمار این جی اوز اورادارے بڑی تعدادمیں آئے اورزلزلہ میں فوری امداد اورتعمیرنو میں اپناکردار اد ا کیا اورابھی بہت سارے کام باقی ہیں جن کے لیے ہماری حکومت نے اقدامات شروع کررکھے ہیں مسائل پر بہت جلد قابو پایا جائیگا ۔پاکستان مسلم لیگ کی موجودہ حکومت آزادکشمیرمیں گڈگورننس کے قیام کے ساتھ تعمیر وترقی اورعوامی مسائل بھی حل کیے جارہے ہیں اس موقع پر اسناد بھی تقسیم کی گئی۔
مشتاق منہاس