ٹھیکیداروں کو رقم نہ دینے پر سیکرٹری کشمیر کونسل کے وارنٹ جاری
باغ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)اسلام آباد کی مقامی عدالت میں آزاد جموں وکشمیر کونسل کے خلاف سنائے گئے فیصلے پر عملدرآمد کے لیے سیکرٹری کشمیر کونسل اور دیگر مدعا علیہان کے وارنٹ گرفتاری کے لیے احکامات جاری کر دئیے مقدمہ کی پیروی معروف قانون دان اور انسانی حقوق کے علمبردار نثار شاہ ایڈووکیٹ کر رہے تھے یہ مقدمہ تین سال قبل باغ سے تعلق رکھنے والے ٹھیکیدار سید فیاض علی شاہ نے کشمیر کونسل کے خلاف بطور مدعی مقدمہ دائر کیا تھا مقدمہ کے زریعے سید فیاض علی شاہ نے آزاد جموں وکشمیر کونسل سے 79لاکھ روپے جو کہ ایک سڑک کی تکمیل پر کشمیر کونسل سے ادا کرنے تھے بذریعہ عدالت طلب کیے تھے مدعہ علیہان سے عدالت میں حاضر ہو کر اپنا جواب داخل کیا تھا بعد ازاں مقدمے کی تین سال پیروی کے بعد مقامی سول جج شعیب اختر کی عدالت نے مدعی مقدمہ فیاض علی شاہ کے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے مدعا علیہان کو فوری طور پر رقم کی اجرائیگی کا حکم دیا تھا عدالت کے حکم پر بروقت تعمیل نہ کرنے کی وجہ سے عدالت نے متعلقہ مدعالان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے ہیں کشمیر کونسل کے ساتھ کام کرنے والے تمام ٹھیکیدار وں نے مقدمہ کے فیصلے پر اور انصاف کا بول بالا ہونے پر انتہائی خوشی کا اظہار کیا ہے اور نثار شاہ ایڈووکیٹ کی محنت اور قانونی خدمت کو سرہا ہے۔
