جنگلات اور جنگلی معدنیات کا تحفظ ہر صورت میں کیا جائیگا،میراکبر

نیلم(بیورورپورٹ)وزیر جنگلات آزاد کشمیر سردار میر اکبر خان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنگلات اور جنگلی معدنیات کا تحفظ ہر صورت میں کیا جائے گا جڑی بوٹی چوری کرنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کریں گے چوری میں اگر محکمہ کا کوئی ملازم ملوث پایا گیا تو سخت کاروائی کریں گے اس سال وادی نیلم کے 1600ایکڑ رقبہ پر شجر کاری کریں گئے نومبر ،دسمبر اور جنوری کے مہینے میں شجر کاری کا باقاعہ آغاز کر دیا جائے گا اس وقت ہمارے پاس نیلم کی نرسریوں میں دس لاکھ پودہ جات موجود ہیں ان میں سے عوام کو بھی پودے مہیا کئے جائیں گئے تا کہ وہ بھی شجر کاری کا حصہ بن سکیں، نیلم سرکل کا قیام وادی نیلم کے عوام کے لئے تخفہ ہے نیلم سے جڑی بوٹی سمگلنک کرنے والوں کے خلاف پہلی بار گرینڈ آپریشن شروع کیا گیا ہے محکمہ جنگلات نیلم کا عملہ بہترین کام کر رہا ہے الزام تراشی کے بجائے اچھے کاموں کی تعریف کی جانی چاہئے محکمہ جنگلات میں میڈیا سیل قائم کیا گیا ہے جو اخبارات میں چھپنی والی خبروں کی چھان بین کر رہا ہے سمگلروں کے خلاف جنگلات ایکٹ کے تحت کاروائی کی جا رہی ہے لیگی کارکن ہو یامحکمہ جنگلات کا ملازم کوئی بھی جڑی بوٹی چوری میں ملوث پایا گیا تو کاروائی ہو گی گزشتہ دنوں محکمہ جنگلات نیلم نے جڑی بوٹی سمگلنگ کرنے کی بڑی واردات کو ناکام بنایا وادی نیلم کو اللہ نے جنگلات کی شکل میں خصوصی حسن سے نوازا ہو اہے جنگلات کی حفاظت ہم سب کو مل کر کرنا ہو گی گزشتہ سال خشک سالی اور بھارتی گولہ باری سے نیلم کے اندر جنگلات کا بھاری نقصان ہوامقامی ووڈ انڈسٹریوں کے حوالے سے کہا کہ ترجیع بنیادوں پر مقامی ووڈ انڈسٹری کو لکڑ فراہم کی جائے اس کے بعد جو باقی بچے اس کو مظفرآباد یا دیگر اضلاع میں منتقل کیا جائے کیوں کہ نیلم کے ووڈ انڈسٹری مالکان کا اور نیلم کے صارفین کا نیلم کے جنگلات پر پہلا حق ہے انھوں نے کہا کے میں نے واضع طور پر احکامات دے رکھے ہیں کے لوکل سڑکیں جنگلات میں سے نہ نکالی جائیں ان سے قومی دولت کا ضیاع ہوتا ہے اگر محکمہ جنگلات کسی کو این او سی جاری کرتا ہے تو اس کے بعد اس کو مشین لے جانے کی اجازت ہو گی اگر این او سی حاصل کرنے کے بغیر کوئی زبردستی جنگل کو کاٹنے اورجنگلات میں بذریعہ مشینری سڑکیں نکالنے کی کوشش کرے گا تو اس کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی انہوں نے کہا کہ ایک سال کے اندر نیلم کا دوسرا دورہ ہے باقی کوئی وزیر دو مرتبہ نیلم نہیں آیا محکمہ جنگلات کو ترقی کی جانب گامزن کر دیا ہے نیلم کے جنگلات پر پہلا حق نیلم کے عوام کا ہے نیلم کی مقامی ووڈ انڈسٹریز کو کوٹہ کے مطابق ترجیحی بنیادوں پر لکڑ فراہم کی جائیگی لکڑ فراہمی میں مالکان کو حائل ہر مشکل کو فوری دور کیا جائے لکڑ کی سمگلنگ اور چوری کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی وزیر جنگلات کے ہمراہ سیکرٹری جنگلات ظہور الحسن گیلانی ،ناظم جنگلات فیروز اعوان سمیت محکمہ کے دیگر افسران بھی موجود تھے ۔
