Tue
28
Apr
2026
بھمبر (نمائندہ خصوصی) بھمبر میں غیر قانونی گیس ری فلنگ کا سلسلہ جاری سماہنی چوک سمیت شہر کے دیگر حصوں میں گیس سلنڈروں کی دوکانوں پر گیس سلنڈوں میں گیس بھرنے کیلئے غیر قانونی طور پر گیس ری فلنگ کی جا رہی ہے شہر کی گنجان آباد ی اور کاروباری مراکز کے درمیان گیس ری فلنگ کے باعث کسی بھی وقت بڑا حادثہ رونما ہو سکتا ہے جبکہ دوسری طرف انتظامیہ نے گیس سلنڈر مالکان کو کھلی چھٹی دے رکھی ہے بھمبر کے شہریوں نے انتظامیہ سے غیر قانونی گیس ری فلنگ کرنے والوں کے خلاف ایکشن کا مطالبہ کیا ہے۔
