ن لیگ چودھری نثار کی زیر قیادت ایک اور بچہ دینے والی ہے، ضیاء القمر

باغ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کے مرکزی چیئرمین و سابق امیدوار اسمبلی حلقہ شرقی باغ سردار ضیا القمر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن حاملہ ہو چکی ہے پہلے سے درجنوں لیگیں موجود ہیں اب مزید چوہدری نثار کی قیادت میں ایک اور بچہ دینے والی ہے مسلم لیگ ن نے پاکستان کے اداروں کو کمزور کرنا چاہتی ہے پیپلز پارٹی نے پہلے بھی اور آج بھی تمام اداروں کا احترام کیا ہے مریم نواز دوپٹہ تبدیل اور ہاتھ لہرا کر بے نظیر بھٹو بننا چاہتی ہے جبکہ شہباز شریف مائک توڑ کر بھٹو بننا چاہتے ہیں لیکن بھٹو بننے کے لیے ڈیل کر کے سعودی عرب جانے سے نہیں بلکہ پھانسی کے پھندے کو قبول کر کے بنا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ سانحہ کارساز پاکستان کے اندر پیش آیا تھا۔ اس سانحہ میں جو لوگ شہید ہوئے ان کی مثا ل کہیں نہیں پیش کی جا سکتی ۔ 177پیپلز پارٹی کے جیالے شہید ہوئے جبکہ 600کے قریب زخمی ہوئے ۔ ان شہدا میں سے تین کا تعلق ضلع باغ جنوبی باغ سے تھا۔ وہ حملہ اس ملک میں جمہوریت کو قتل کرنے کے لیے کیا گیا تھا۔ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو ایک عظیم لیڈر تھیں اور انہوں نے جمہوریت کی خاطر ہی اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے کہا تھا کہ ہم کھا س کھا لیں گے مگر ایٹم بم ضرور بنائیں گے ۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے اداروں کو مضبوط کیاجبکہ طلبہ یونین بنانے کا حق بھی دیا۔ تمام اسلامی ممالک کو انہوں نے اکٹھا کیا ۔ محترمہ بے نظیر بھٹو کے استقبال کے لیے تیس لاکھ جیالوں نے شرکت کی اسی وجہ سے ان کے خلاف سازشیں شروع ہوئیں اور نہیں شہید کر دیا تھا۔ آج پوری دنیا میں محترمہ بے نظیر بھٹو کے پائے کی لیڈر شپ موجود نہیں ۔ ہیلری کلنٹن بے بھی بے نظیر بھٹو کے بارے مین اپنی کتاب میں ان کی جمہوریت کی بحالی کی جدوجہد کو سراہا۔ پاکستان آج پوری دنیا میں تنہا کر دیا گیا ہے ۔ موجودہ حکمرانوں کی ملک کے لیے کیا قدر رہ گئی ہے ہماری افواج قربانیاں دے رہی ہیں ۔ مسلح افواج نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے بھر پور کردار ادا کیا۔ پاکستان پیپلز پارٹی کشمیریوں اور پاکستانی عوام کے امیدوں کا محور ہے ۔ مسلم لیگ ن حاملہ ہو گئی ہے جس میں سے بچے نکلتے ہیں ۔ ہر پانچ سال بعد ن لیگ کے درجنوں حصے بنتے ہیں ۔ موجودہ حکومت نے تنخواہوں میں بیس فیصد اضافہ کیا جبکہ مہنگائی مین دو سوفیصد کا اضافہ ہو چکا ہے ۔ میاں نواز شریف کہتے ہیں کہ میں نے ملک کو ترقی کے راستے پر گامزن کیا ہے اور مجھ کیوں نکالا گیا۔ لیکن ماڈل ٹائون میں لوگوں کو شہید کس نے کروایا؟ انہی کے ایک وزیر نے کہا ہے کہ رانا نثاء اللہ نے 24قتل کروائے ہیں ۔ کیا وزراء ایسے ہوتے ہیں ۔ جب بھی ان پر مشکل وقت آیا یہ بلاول کے پائوں پڑھ جاتے ہیں ۔ ان کا انجام کا وقت آ گیا ہے ۔ میاں نواز شریف جب باغ میں آئے تو یہاں انہوں نے کاڈیالوجی ہسپتال کا اعلان کیا وہ کدھر بنا ہے ۔ بنی منہاساں والے پل کا کیا بنا؟ میاں نواز شریف نے کشمیریوں کے ووٹ پر شب خون مارا ہے ۔ 2018کے الیکشن میں مسلم لیگ ن کو اپنی اصلیت کا پتہ چل جائے گا اور اسے عبرتناک شکست سے دو چار ہونا پڑے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سانحہ کارساز کے سلسلہ میں منعقدہ کنونشن میں بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جبکہ کنونشن سے سردار ببرک شریف ، سردار عمر حیات ، رفاقت عباسی ، آفتاب گیلانی ، ماجد نوابی ، فیصل ، خالد مغل ، ناصر قیوم ، نعیم ، تیمور ، ارشد ، نادر مغل ، سردرصداقت و دیگر نے بھی خطاب کیا۔ اس کنونشن کا اہتمام پیپلز یوتھ آرگنائزیشن اور پی ایس ایف نے کیا تھا۔ سردار ضیا القمر نے کہا تھا کہ مجھے کبھی اقتدار کی لالچ نہیں ہے ۔ فکری اور نظریاتی سیاست نہیں چھوڑوں گا۔ پیپلز پارٹی کی ہماری تنظیم سازی ہو رہی ہے ۔ یوتھ کی تنظیمیں بنیں گی ۔ 30نومبر کو اسلام آباد کے پریڈ گرائونڈ میں آزاد کشمیر بھر سے پیپلز یوتھ ، پی ایس ایف اور پیپلز پارٹی کے کارکنان اور قائدین کی بڑی تعداد شرکت کرتے گی۔ یہ ایک عظیم الشان جلسہ ہو گاجس میں بلاول بھٹو شریک ہونگے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی موجودہ حالت یہ ہے کہ ہم دس ارب سے زاہد کے تاریخی قرضہ میں ڈوب چکے ہیں ۔ گیس اور بجلی مہنگی ہو چکی ہے ۔ لوگ بڑے پریشان ہیں ۔ ٹماٹر اور پیاز مہنگا ہونے سے لوگوں کی قوت خرید جواب دی چکی ہے ۔ موجودہ حکمرانوں کو عوام کے سامنے جواب دہ ہونا پڑے گا۔ آئندہ انتخابات میں پیپلز پارٹی پاکستان میں بھر پور قوت کے ساتھ سامنے آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری بہادر افواج سرحدوں کی حفاظت کرنے کے لے ہمیشہ چوکس رہی ہے ۔ بھارت میلی آنکھ سے کبھی پاکستان کی طرف نہیں دیکھ سکتا۔ (فوٹو میل ہیں)
