چوٹیاں کاٹنے کے واقعہ میں بھارتی فوجیوں کا ملوث ہونا شرمناک ہے، شوکت شاہ

مظفرآباد(بیورو رپوروٹ ) آزادجموںوکشمیر کے وزیر خوراک سید شوکت شاہ نے کہاہے کہ خواتین کی چوٹیاں کاٹنے والے واقعہ میں بھارتی فوجی درندوں کابرائے راست ملوث نکلنا ہندوستان کی جمہوریت پر سوالیہ نشان ہے۔؟مقبوضہ کشمیر میں قابض فوج خواتین کی عصمت دری کرکے عذاب الہیٰ کودعوت دے رہی ہے۔ وہ وقت دور نہیں کے کشمیری مائیں جوتوں سے ہندوستانی سورمائوں کو شکست دی جائیگی ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز میڈیا کے نمائندگان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ بھارت میں خواتین کی چوٹیاں کاٹنے کے واقعات زور پکڑ گئے ہیں جن میںبھاری فوجی ملوث ہیں۔اقوام متحدہ بھارت میں ہونیوالے مظالم کانوٹس لیں۔اورلائن آف کنٹرول پر ہونیوالی جارحیت بند کرائی جائے۔انہوں نے کہاکہ اگر بھارت باز نہ آیاتو کشمیری اپنے پیلٹ گنوں کا پتھروں سے مقابلہ کرکے فتح حاصل کرینگے۔