رنگلہ اور گردونواح کے علاقے کربلا کا منظر پیش کرنے لگے،شہری پانی کو ترس گئے

رنگلہ (نمائندہ خصوصی) رنگلہ دھیرکوٹ نیلہ بٹ غازی آباد رینگولی پددر ہاڑی چیڑ شکرپڑیاں چڑالہ ملوٹ بیس بگلہ اور گردو نو اع  کے علاقوں میں پانی کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے بارشیں نہ ہونے کی وجہ شدید خشک سالی کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے خواتین کئی کئی کلو میٹر پیدل چل کر سروں پر پانی اٹھا کر لاتی ہیں۔ان خیالات معروف سماجی ورکر اور رنگلہ ویلفئر ٹرسٹ کے بانی راجہ پرویز افسر نے میڈیا سے گفتگو میں کیا انہوں نے کہا کہ اس خشک سالی سے نہ صرف انسان بلکہ حیوانات بھی شدید متاثر ہو رہے ہیں بچوں میں وبائی امراض پھیلنے کا خطرہ  ہے  پانی کی کمی کی وجہ سے پینے کے علاوہ  روز مرہ کے استعمال کے لیے پانی نکا نہ ملنے سے شدید مشکلات ہیں گا ڑیوں پر پانی بیچنے والیے منہ مانگی قیمتیں مانگ رہے ہیں    ہم حکومت سے  پر زور یہ اپیل کرتے ہیں کہ وہ فوری طور پر اس مسلئے کا حل نکالے عوام سے کیئے گے پانی کی فراہمی کے وعدوں پر جلد عملدرآمد کروائے ۔