Wed
29
Apr
2026

اسلام آباد: لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے 2 خواتین کی شہادت پر پاکستان نے بھارت سے شدید احتجاج کیا ہے۔
گزشتہ رات لائن آف کنٹرول پر بھارتی فورسز نے بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 2 خواتین شہید اور 6 افراد زخمی ہوئے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق بھارتی فورسز کی اشتعال انگیزی پر پاکستان میں تعینات بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ ڈی جی ساؤتھ ایشیا اور سارک ڈاکٹر محمد فیصل نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کیا اور احتجاجی مراسلہ ان کے حوالے کیا جس میں پاکستان کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا ہے۔
