مقبوضہ کشمیر: این آئی اے کا بڈگام میں شاہد یوسف کے گھر پر چھاپہ

سرینگر(کے ایم ایس)بھارتی تحقیقاتی ادارے 'نیشنل انویسٹی گیس ایجنسی' نے ممتاز آزادی پسند رہنما سید صلاح الدین کے بیٹے شاہد یوسف کے گھر پرمقبوضہ کشمیر میں ضلع بڈگا م کے علاقے سوئیہ بگ میں چھاپہ مارا ہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق شاہد یوسف ، جنہیں پہلے ہی این آئی نے گرفتار کر رکھا ہے، کے اہلخانہ نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوںکو بتایا کہ بھارتی تحقیقاتی ادارے کی ٹیم نے انکے گھر پر جمعرات کو صبح ساڑے چار بجے کے قریب چھاپہ مارااور  چھاپے کی کارروائی تقریباً ڈھائی گھنٹے جاری رہی۔ انہوںنے کہا کہ این آئی آے والوں نے اس دوران پورے گھر کی تلاشی لی اور وہ جاتے وقت گھر سے چند فون اور ایک لیپ ٹاپ ساتھ لے گئے۔این آئی اے نے شاہد یوسف کورواں ماہ کی 24تاریخ کو نئی دلی میں اپنے ہیڈکوارٹرز پر طلب کرنے کے بعد گرفتار کیا تھا ۔نئی دلی کی ایک عدات نے بدھ کے روز انہیں سات روزہ جسمانی ریمانڈ پر این آئی کے حوالے کیا۔
یاد رہے کہ این آئی اے نے سات کشمیری مزاحمتی رہنمائوں، ایک تاجر اور ایک فوٹو جرنلسٹ کو بھی جھوٹے مقدمات میں گرفتار کر رکھا ہے ۔KMS-07/M
جموںوکشمیر پر بھارت کے غیر قانونی تسلط کو ستر برس پورے ہونے کے موقع پر حریت رہنمائوں کا سرینگرمیں احتجاجی مظاہرہ