بھارتی جارحیت کیخلاف سیاسی قیادت کو متفقہ فیصلہ لینا ہو گا،سردار عتیق

مظفرآباد(وقائع نگار)آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے صدر وسابق وزیر اعظم سردار عتیق احمد خا ن نے کہا ہے کہ 71سال قبل آج ہی کے دن بھارتی فوج نے بغیر کسی آئینی اور اخلاقی جواز کے جموںوکشمیر پر جبری قبضہ جما یا ہے اور جب سے یہ فوج نہتے کشمیریوں کو قتل کررہی ، اُن کے گھراُڑ رہی اور ان کے مزاروں کو پامال کررہی ہے سردار عتیق احمد خا نے کہا کہ 27اکتوبر1947کا دن منحوس دن ہے جب کشمیری عوام کی آزادی کو زبردستی ان سے چھین لیا گیا اور بھارت نے اُن کی مرضی اور منشا کے خلاف یہاں اپنی افواج اُتارااور زبردستی کی گی اس فیصلے سے متعلق نہ تو اُس وقت جموںوکشمیر کے لوگوں کی رائے معلوم کر لی گئی اور نہ ہی آج ان کی امنگوں اور آزادی کا احترام کیا جاتا ہے ۔،27اکتوبر کشمیرکی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے ،مہاراجہ ہری سنگھ کے بھارت کے ساتھ کیے گئے نام نہاد الحاق کو متنازعہ اور غیر معتبر اور غیر جمہوری قراردیا۔سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ یوم سیاہ آزادکشمیر سمیت دنیا بھر کے کشمیری عوام عالمی سطح پر بھرپور انداز میںمنائے گی ،بھارت کے نام نہاد جمہوری چہرے کو دنیا بھر میں بے نقاب کرے گی ،کشمیرپر بھارتی قبضہ اس کے مکروہ چہرے کا آئینہ دار ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز صحافیوں اور کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ جتنی امن پسند قوم کشمیری قوم ہے ایسی قوم اور امن کی خاہاں نہیں ہے انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصدامن وامان ہے مسئلہ کشمیر کا حل ہے ،انہوں نے کہا کہ امن مسئلہ کشمیر کے حل سے مشروط ہے آزادی ہر صورت لیں گے ،لاکھوں کشمیری اور پاکستانی کیمونٹی سیاسی اختلافات سے بالاتر ہو کر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے میں اپنا کردار اد ا کریں ،آئے روز بھارتی افواج کی بلااشتعال فائرنگ سے شہریوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے ،انہوں نے کہا کہ ساری سیاسی قیادت کو ملکر ایک فیصلہ لینا ہوگا ،بھارت نے نہتے شہریوں پر غیر اعلانیہ جنگ مسلط کر رکھی ہے ،کشمیری قوم سبزہلالی پرچم اور کشمیر کے جھنڈوں تلے جمع ہو کر زندہ قوم کی روایات کو قائم رکھنا چاہتے ہیں جس پر بھارتی افواج بوکھلاہٹ کا شکار ہوگی ہے ،دریں اثناء صدر مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان نے گوٹھہ میں سابق ذونل چیف حبیب بینک زرین عباسی کے گھر جا کر اُن کے لواحقین سے اظہار تعزیت کی اور فاتحہ خوانی بھی کی۔اس کے بعد پٹہکہ میں راشد عباسی کی بھابھی کی وفات پر فاتحہ خوانی کی اور لواحقین سے اظہار تعزیت کی۔اس موقع پر اُن کے ہمراہ پیر سید غلام مرتضیٰ گیلانی،دیوانی علی خان چغتائی،راجہ ثاقب مجید ،میر عتیق الرحمان ،شیخ مقصود،سجاد انور عباسی،خالد گیلانی،سمعیہ ساجد ،ہارون آزادودیگر ہمراہ تھے۔
