غیر ریاستی جماعتوں سے تحریک آذادی کوشدید خطرہ ہے:سردارعتیق

نیلم (بیورورپورٹ )آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم، مسلم کانفرنس کے صدر سردار عتیق احمد خان نے کہا ہے کہ آزادکشمیر میں غیرریاستی جماعتوں کی یلغار سے تحریک آزادی کشمیر کو شدید خطرہ لاحق ہوچکا ہے چارہ روزہ دورہ نیلم کے دوران آٹھمقام میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے سردار عتیق نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا حل بین الاقوامی امن کے لئے ناگزیر ہے، بھارت کی 8لاکھ افواج مقبوضہ کشمیر میں مظالم کی انتہاء کر رہی ہے، بھارتی افواج انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں مصروف عمل ہے ، اقوا م عالم کی خاموشی باعث تشویش ہے، امریکہ سے تعلقات  کے خواہاں ہیں مگر چین کی دوستی پر کوئی کمپرومائز نہیں کرسکتے، امریکہ اور بھارت پاک چائنہ اقتصادی راہداری اور پاک چین دوستی کے خلاف گٹھ جوڑ میں مصروف ہیں ،وفاقی حکومت کی ناکام خارجہ پالیسی کی وجہ سے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر پزیرائی نہیں مل رہی،حریت قیادت کو گزشتہ پانچ سالوں سے کھڈے لائن لگا دیا گیا ہے،پرویز مشرف کی کشمیر پالیسی پراگر عمل ہوتا تو مسئلہ کشمیر کب کا حل ہو چکا ہوتا،پاکستان کے اندر موجودہ جمہوری نظام سے پرویز مشرف کا آمرانہ نظام بہتر تھا، مسئلہ کشمیر پر پرویز مشرف کے دور حکومت کے علاوہ کسی بھی لیڈر کو حریت قیادت اور مقبوضہ کشمیر کی سیاسی قیادت سے بات کرنے کی توفیق نہیں ہوئی، پرویز مشرف نے آگرہ ، نیویارک میں بیٹھ کر کشمیرایشو پر بات کی،مقبوضہ کشمیر میں ہندوستان کی سوا آٹھ لاکھ فوج چھ لاکھ کشمیریوں کی قاتل ہے ، موجودہ پاکستانی حکمران مسلح افواج پاکستان اور اعلیٰ عدلیہ کو چوکوں اور چوہراہوں میں گالیاں دے کر عالمی سطح پر ملک کی جگ ہنسائی کا باعث بن رہے ہیں،خارجہ پالیسی سرے سے موجود ہی نہیں، گزشتہ الیکشن میںنادرہ کے جعلی سافٹ وئیر استعمال کرتے ہوئے آئی بی کے ذریعے مسلم کانفرنس کے مینڈیٹ کو چوری کیا گیا، اور کشمیر کونسل کے بھاری فنڈ دھاندلی کے لئے استعمال کیے گے، جو وفاقی وزراء الیکشن کے دوران فرعونی دعوے کر رہے تھے اب کدھر ہیں؟لائن آف کنٹرول پر زخمیوں اور شہداء کے لواحقین کو فوری معاوضہ جات جاری کیے جائیں ، حکومت پاکستان اور مسلح افواج پاکستان سے اپیل ہیکہ ہنگامی بنیادوں پر لائن آف کنٹرول کے متاثرین کی مدد کریں، مسلم کانفرنس مسلح افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ملک کی نظریاتی اور جغرفیائی سرحدوں کی محافظ ہے، سجن جندال اور اجیت ڈول کو بغیر ویزوں کے ملک گھومانے والوں کا یوم حساب قریب ہے،ان سب کارندوں کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کرکے کارروائی کی جانی چاہیے،موجودہ پاکستانی حکومت نے 58بلین ڈالر کو ہندوستان منتقل کیا گیا، جس کا حساب لیا جائے گا، کلبھوشن یادو کو شاہی مہمان کے طور پر رکھا گیا ہے جو قابل مذمت ہے، ن لیگ حکومت نے شہدا کے خون سے غداری کی ہے ، جس کی قیمت اب وہ چکا رہے ہیں، مسلم کانفرنس کا دوبارہ احیاء کر رہے ہیں جو آمدہ الیکشن میں ریاست کی بڑی جماعت بن کر سامنے آئے گی، مسلم کانفرنس کو فیلد مارشل لاء ایوب خان اور زوالفقار علی بھٹو ختم نہیں کر سکے اس کو نواز شریف کیسے ختم کر سکتے ہیں، آزاد کشمیر میں غیر ریاستی جماعتوں کی یلغار تحریک آذادی کشمیر کے لئے زہر قاتل ہے، دورہ کے دورا ن سابق، شمیم علی ملک، مفتی منصور الرحمن ، صداقت شاہ ، خواجہ شفیق ، دیوان چغتائی ، میر عتیق، ہارون آزاد ،  یاسر نقوی  و دیگربھی ان کے ساتھ تھے۔