فہیم اشرف ٹی ٹوئنٹی میں ہیٹ ٹرک کرنے والے پہلے پاکستانی بولر

لاہور /اسلام آباد(صباح نیوز)سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں فہیم اشرف نے شاندار بولنگ کی،انہوں نے 3 لگاتار گیندوں پر 3کھلاڑیوں کو آوٹ کر کے ہیٹ ٹرک کر لی، اس طرح فہیم اشرف پاکستان کی طرف سے ٹی ٹوئنٹی میں ہیٹ ٹرک کرنے والے پہلے بولر بن گئے۔انٹرنیشنل کرکٹ میں 15 سال بعد یہ کسی پاکستانی بولر کی پہلی ہیٹ ٹرک ہے۔دوسرے ٹی 20 میں سری لنکا کے خلاف ہیٹ ٹرک کرنے والے پاکستانی بولر فہیم اشرف کا کہنا ہے، ہیٹ ٹرک کے بعد خوشی سے ان کی ساری تھکاوٹ  دور ہوگئی۔واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کوسنسنی خیز مقابلے کے بعد دو وکٹ سے ہرادیا اور پاکستان نے سیریز میں دوصفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ہے۔