اپنے دفاع کیلئے ہر دم تیار ہیں،ہر آپشن استعمال کرین گے ،مائیک پینس

واشنگٹن(اے این این)امریکی نائب صدر مائیک پینس نے کہا ہے کہ ہم اپنے ملک کے دفاع کے لیے ہردم تیار ہیں،دشمن کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ اگر امریکا اور اس کے اتحادیوں کو دفاع پر مجبور کیا گیا تو اپنی حفاظت کے لیے ہرآپشن استعمال کریں گے۔امریکی نائب صدر نے  نارتھ ڈکوٹا ائیربیس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے ملک کے دفاع کیلئے  ہردم تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دشمن کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ اگر امریکا اور اس کے اتحادیوں کو دفاع پر مجبور کیا گیا تو اپنی حفاظت کے لیے ہرآپشن استعمال کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا شمالی کوریا کا نیوکلئیرپرگرام ختم کرنے کیلئے امریکا اپنا دبائو برقراررکھے گا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بھی شمالی کوریا کو جوہری ہتھیاروں کی تیاری کے لیے مہم سے دستبردار نہ ہونے پر مکمل طور پر تباہ کرنے کی دھمکی دی گئی تھی۔