کشمیر یونیورسٹی ،بھاری فیس کے باعث طلباء ایم فل میں داخلے سے محروم

مظفرآباد(وقائع نگار)آزادکشمیر یونیورسٹی مظفرآباد میں طلباء ایم فل میں داخلہ لینے سے محروم،سمسٹر کی فیس انتہائی زیادہ ہونے کی وجہ سے غریب اور انتہائی قابل طلباء داخلہ نہیں لے پارہے ہیں جبکہ یونیورسٹی کے پاس کافی فنڈز موجود ہیں ،طلباء وطالبات نے وزیرا عظم آزادکشمیر اور صدر آزادکشمیر سے اپیل کی ہے کہ فیس میں کمی کروائی جائے تاکہ ہم تعلیم حاصل کرنے سے محروم نہیں رہ سکیں طلبہ وطالبات کا کہنا تھا کہ چانسلر صرف وہ فیس وصول کریں جیسے پچھلے سال وصول کی تھی جو کہ صرف3000ہزار تھی کیونکہ جمع کرائی جانیوالی فیس واپسی کے قابل ہے ،طلباء وطالبات نے کہا کہ وزیرا عظم آزادکشمیر سے تعلیم دوست ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے نادار اور غریب طلباء کو فیس معافی کے احکامات صادر فرمائیں تاکہ غریب طلباء وطالبات تعلیم سے محروم نہ رہ سکیں۔