راولاکوٹ،بارتیوں کی گاڑی حادثے کا شکار،ڈرائیور موقع پر جاں بحق،15زخمی

 راولاکوٹ(سردار عقیل احمد سے) شادی کا گھر ماتم میں تبدیل ،گذشتہ روز خوشیانی بیک سنگولہ سے باغ جانے والی براتیوں کی ہائی ایس وین شجاع آباد کے مقام پر موڑ مڑتے ایک المناک حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں پکھر ہل ٹائون سے تعلق رکھنے والے گاڑی کے ڈرائیورتنویر موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ حادثے کے نتیجے میں مزید پندرہ افراد کو تشویش ناک حالت میں سی ایم ایچ رولاکوٹ منتقل کیا گیا۔زخمیوں میں محمد اکرم جو والد دلہا تھے سمیت سنگولہ ہمہ ناڑی سے تعلق رکھنے والے عبد الستار ان کی اہلیہ، بہو،بھتیجی اور دو پوتیاں بھی شامل ہیں اس کے علاوہ زخمیوں میں سید میر، بہرام سید میر، پرویز بشیر، اسد عارف ،ملک نذیر شامل ہیں۔پکھرہل ٹائون سے تعلق رکھنے والے نوجوان تنویر منیر کی میت سی ایم ایچ سے ان کے علاقے میں لائی گئی تو پورے علاقے میں سوگ کا سماں رہا اور ہر آنکھ اشک بار نظر آئی۔