کنٹرول لائن توڑنے کی کال دیدی،اسلامی ممالک بھی حمایت کریں،بیرسٹر سلطان

مسقط(نمائندہ خصوصی) آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم و پی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ اسلامی ممالک کو چاہیے کہ وہ مسئلہ کشمیر پر ہماری کھل کر حمایت کریں او آئی سی اگرچہ قراردادیں تو پاس کرتی ہے لیکن کھل کر حمایت نہیں کرتی۔ لیکن اب اسلامی ممالک بھی یورپی ممالک کی طرح کشمیریوں کی کھل کر حمایت کریں کیونکہ یورپ میں ہمارے موقف کو کھل کر حمایت حاصل ہو رہی ہے۔میں نے اگلے سال لائن آف کنٹرول توڑنے کی کال دی ہے لہذا یورپ اور پوری دنیا سمیت مشرق وسطی میں مقیم کشمیریوں کو بھی اس موقع پر موجود ہونے چاہیں کیونکہ جب تک خود کشمیری وہاںموجود نہیں ہونگے مسئلہ کشمیر حل نہیں ہو گا۔ اسلئے تمام کشمیری میری کال پر اٹھ کھڑے ہوں اور لائن آف کنٹرول توڑنے کی کال پر دونوں اطراف کے کشمیری موجود ہونگے۔ مجھے یقین ہے کہ اس کال کے نتیجے میں مقبوضہ کشمیر آزاد ہو گا۔اس کال کو تمام سیاسی، مذہبی جماعتوں سمیت نوجوانوں کی بھی حمایت حاصل ہو گی۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے آج یہاں مسقط میں پی ٹی آئی کشمیرکے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پی ٹی آئی کشمیر اومان اور سعودی عرب کی تنظیموں کا بھی اعلان کیا گیا۔جس کے مطابق پی ٹی آ ئی کشمیر اومان کے صدرچوہدری امجد کریم صارم،سینئر نائب صدر قاسم فرحان،سیکریٹری جنرل شیخ ارشد محمودچیف آرگنائزرچوہدری محمد حنیف صابر،،نائب صدرسید افتخار شاہ،نائب صدرسلیم مغل، ڈپٹی سیکریٹری جنرل ظہیر مغل، ڈپٹی چیف آرگنائزرمظہر مغل،سیکریٹری انفارمیشن چوہدری زرشد محبوب،ڈپٹی سیکریٹری انفارمیشن وسیم خالد چوہدری، سیکریٹری مالیات احسان جرال،ڈپٹی سیکریٹری مالیات طارق ہونگے۔جبکہ پی ٹی آئی کشمیر سعودی عرب کے عہدیداران میں راجہ محمد نصیر صدر،سینئر نائب صدر ارشد بٹ،چوہدری خوشحال طاہر چیف آرگنائزر،شفیق قریشی سیکریٹری جنرل،شمس سبحانی نائب صدر، راجہ محمد امتیاز نائب صدر،راجہ ذیب امیر نائب صدر، چوہدری محمد عارف سیکریٹری انفارمیشن، چوہدری اشفاق میڈیا کوارڈینیٹر، چوہدری عمران اکرام رابطہ سیکریٹری،چوہدری محفوظ سیکریٹری فنانس،زاہد عباسی ایڈیشنل سیکریٹری،نمبردار رفیق جوائنٹ سیکریٹری، ولید بن امین ڈپٹی چیف آرگنائزر، چوہدری مشتاق رضا ڈپٹی سیکریٹری جنرل، راجہ آصف کمال ڈپٹی سیکریٹری انفارمیشن،تنصیر عباس ڈپٹی ایڈیشنل سیکریٹری ، محمد نوید ڈپٹی جوائنٹ سیکریٹری،چوہدری افتخار احمد کوارڈینیٹر،سردار باغ حسین ڈپٹی رابطہ سیکریٹری، چوہدری عبدالرزاق کوارڈینیٹر،چوہدری عارف گجر ڈپٹی فنانس سیکریٹری، ملک یعقوب ڈپٹی میڈیا کوارڈینیٹر شامل ہیں۔جبکہ سعودی عرب کے شہر حفرالباطن کے چیف آرگنائزرسردار عبدالقیوم خان ہونگے اس سلسلے میں پی ٹی آئی کشمیر کے مرکزی سیکریٹیریٹ سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔جبکہ گلف کے دیگر ممالک اور متحدہ عرب امارات کی تنظیموں کا بھی جلد اعلان کر دیا جائے گا۔بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ اسلامی ممالک کو چاہیے کہ وہ مسئلہ کشمیر پر ہماری کھل کر حمایت کریں او آئی سی اگرچہ قراردادیں تو پاس کرتی ہے لیکن کھل کر حمایت نہیں کرتی۔ لیکن اب اسلامی ممالک بھی یورپی ممالک کی طرح کشمیریوں کی کھل کر حمایت کریں کیونکہ یورپ میں ہمارے موقف کو کھل کر حمایت حاصل ہو رہی ہے۔میں نے اگلے سال لائن آف کنٹرول توڑنے کی کال دی ہے لہذا یورپ اور پوری دنیا سمیت مشرق وسطی میں مقیم کشمیریوں کو بھی اس موقع پر موجود ہونے چاہیں کیونکہ جب تک خود کشمیری وہاںموجود نہیں ہونگے مسئلہ کشمیر حل نہیں ہو گا۔ اسلئے تمام کشمیری میری کال پر اٹھ کھڑے ہوں اور لائن آف کنٹرول توڑنے کی کال پر دونوں اطراف کے کشمیری موجود ہونگے۔ مجھے یقین ہے کہ اس کال کے نتیجے میں مقبوضہ کشمیر آزاد ہو گا۔میر لائن آف کنٹرول توڑنے کی کال کو تمام سیاسی، مذہبی جماعتوں سمیت نوجوانوں کی بھی حمایت حاصل ہو گی
