نوازشریف کووطن واپس آنا چاہئے:خورشید شاہ

کراچی( صباح نیوز) اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو وطن واپس آنا چاہیے۔ نوازشریف کو کہا تھا کہ پارلیمنٹ آؤمگرانہوں نے نہیں سنا۔کراچی میں معین خان اکیڈمی میں سندھ اور پنجاب پارلیمینٹرینز کے درمیان ہونے والے ٹی ٹوئنٹی دوستانہ میچ  کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا نوازشریف کو وطن واپس آنا چاہیے۔ خورشید شاہ کا کہنا تھا عمران خان کرکٹ سے ریٹائر ہوچکے ہیں جلد ہی سیاست سے بھی ریٹائرہوجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ دوہزاراٹھارہ میں جمہوریت کودیکھ رہے ہیں