کشمیری عوام حقِ دارادیت کے بعد خوشحالی کی طرف بڑھیں گے:حریت کانفرنس

سرینگر(صباح نیوز)چیرمین حریت  کانفرنس سید علی گیلانی   گزشتہ سات برسوں سے علالت کے باوجود ایامِ اسیری گزاررہے ہیں۔ ان کا گھر ہی ان کے لیے قید خانہ بنایا گیا ہے۔ حریت کانفرنس کے معاون جنرل سیکریٹری گزشتہ ایک ماہ سے پولیس تھانہ شوپیان کے حوالات میں بند ہیں، جہاں ان کی صحت بُری طرح متاثر ہوچکی ہے، جبکہ مسرت عالم بٹ کا 35ویں بار PSAعدالت سے کالعدم قرار دئے جانے کے بعد بھی انہیں کوٹ بھلوال جیل میں قید رکھا گیا ہے۔ حریت ترجمان نے تحریک سے وابستہ تمام اسیروں کو سلام عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ظلم کی کالی رات چاہے کتنی طویل ہو، لیکن صبح نو ہوکر ان شاء اللہ ہمارے سارے زخم مندمل ہوجائیں گے اور کشمیری عوام حقِ دارادیت کا پیدائشی حق حاصل کرکے آزاد قوموں کی طرح امن، ترقی اور خوشحالی کی طرف بڑھیں گے۔