کرپشن کا الزام،میرپور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے 2افسر معطل
میرپور (بیورورپورٹ)میرپور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل اعجاز رضا نے ادارہ ترقیات میں ،،،نو کرپشن ،،کے مشن کا آغاز کر دیا ۔ کرپشن رشوت کے الزام میں ایس ڈی او ظفر اللہ لودھی اور اوورسیئر امجد علی امجد کو معطل کرکے مزید تحقیقات کیلئے انکوری آفیسر کو کارروائی کی ہدایت دیدی ،،معتبر ذرائع کے مطابق الزام ثابت ہونے کی صورت میں آفیسران نوکری سے بھی فارغ ہوسکتے ہیں ۔دونوں آفیسران کے خلاف شہری نے درخواست دی ہے کہ انھوں نے اس سے 4لاکھ 60ہزار روپے رشوت کیلئے مجبور کیا جس پر ڈائریکٹر جنرل میرپور ڈویلپمنٹ اتھارٹی اعجاز رضا نے فوری نوٹس لیکر ملوث ملزمان کے خلاف کاروائی کی اہدیت دیدی ہے میرپور کے شہریوں نے کاروائی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کرپشن اور رشوت میں لت پت دیگر آفیسران کے خلاف کاروائی کرکے شہریوں کا ادارہ پر اعتماد کو بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔میرپور کے شہریوں کا کہنا ہے کہ اعجاز رضا پر شہریوں نے ادارہ کے اندر کرپشن کا خاتمہ اور سسٹم کی بہتری اور الاٹیوں کے سرمایہ کے تحفظ کے حوالے سے بڑی امیدیں وابستہ کررکھی ہیں ۔
