Thu
09
Jul
2026
سرینگر(کے ایم ایس )مقبوضہ کشمیر میں جموںوکشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک نے کہا ہے کہ بھارت دنیا کا واحد نام نہاد جمہوری ملک ہے جو اپنے سیاسی مخالفین کو فوجی طاقت سے دبانے میں یقین رکھتا ہے اور انہیں جیلوں اور زندان خانوں میں ڈال دیتا ہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق محمد یاسین ملک نے سرینگر میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت دعویٰ تو بٹری جمہوریت کا کرتا ہے لیکن اپنے سیاسی مخالفین کی آواز کو دبانے کے لئے جیلوں اور زندان خانوں کے دروازے کھولے رکھتا ہے۔انہوںنے کہا کہ کشمیریوں کی آواز کو دبانے کے لئے اس ملک نے ہزاروں لوگوں کو جھوٹے مقدمات اور الزامات میں سلاخوں کے پیچھے ڈال رکھا ہے اور کالے قوانین کے ذریعے ان کی اسیری کو طول دے رہا ہے ۔
