فاروق حیدر مخبوط الحواس ہے،بتائے بیرون ملک کس بڑی شخصیت سے ملاقات کی؟ لطیف اکبر

باغ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی صدر چوہدری لطیف اکبر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ پاکستان کے اداروں کو تباہ کیا جبکہ پیپلز پارٹی نے زوالفقار علی بھٹو کے پھانسی اور بے نظیر بھٹو کی شہادت کے باوجود پاکستان کے استحکام کے خلاف کسی کو بات کرنے کی اجازت نہ دی اور نہ ہی پاکستان کے اداروں کے خلاف کوئی بات کی جبکہ نواز شریف اور اسکی پارٹی عدلیہ عسکری قوتوں اور دیگر اداروں کے خلاف کھلے عام محاذ آرائی شروع کر رکھی ہے نواز شریف خود اسٹیبلشمنٹ کی پیداوار ہے وہ سٹیبلشمنٹ کے خلاف کیا لڑے گا نواز شریف بیک ڈور چینل سے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ ڈیل کر رہے ہیں جس کے اثرات سامنے نظر آنا شروع ہو گئے ہیں فاروق حیدر مخبوط الحواس ہے بیرون ملک میں مسئلہ کشمیر کے نام پر کروڑوں روپے خرچ کیے سیر تفریح کرتے رہے اور اپنے ہی دوستوں سے گپ شپ کرتے رہے وہ ایک میٹنگ بتا دیں یا کوئی ایک شخصیت بتا دیں جس سے انہوں نے ملاقات کر کے کشمیر پر بات کی ہو مولانا فضل الرحمن کا تحریک آزادی کشمیر میں کوئی کردار نہیں صرف چیئرمین کشمیر کمیٹی اور اور اس کی مراعات کے مزے لوٹ رہے ہیں شروع دن سے مولانا کی مسئلہ کشمیر پر ناتو کوئی دلچسپی ہے اور نہ ہی وہ کشمیر ایشوز کو جانتے ہیں بے نظیر بھٹو نے نواب زادہ نصراللہ کو کشمیر کمیٹی کا چیئرمین بنا کر کشمیر ایشوز پر دسترس رکھنے والے افراد کو بیرون ممالک کے اندر کشمیر پر لابنگ کے لیے بھیجا ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں ایک پرہجوم ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پی وائی اوکے چیئرمین سردار ضیاء القمر،نایب صدر سردار خالد محمود چغتائی،سردار عبدالمجید ایڈووکیٹ،سردار راشد قمر،چوہدری حق نواز ایڈووکیٹ ،سردار زاہد جبار عباسی،سید عامر خوشید گردیزی بھی موجود تھے چوہدری لطیف اکبر نے کہا کہ تعلیمی پیکج پر حکومت کو عملدرآمد کرنا پڑے گا عمران خان کا کوئی مستقبل نہیں صرف دوسروں کو گالیاں دیتا ہے انہوں نے کہا کہ پی پی ٹریڈ یونین پر یقین رکھتی ہے لیکن مادر پدر آزاد نطام نہیں چاہتے ملازمین اپنی مرضی سے دفتر آتے اور جاتے ہیں نو بجے آتے ہیں اور گیارہ بجے واپس چلے جاتے ہیں اس لیے ملازمین ایکٹ 2016 ہم نے لایا تھا ملازمین تنظیموں کو اسی ایکٹ کے تحت رجسٹریشن کروانا پڑے گی بلدیاتی الیکشن نئی مردم شماری کے تحت ہونے چاہئیں