Mon
27
Apr
2026

ماسکو(صباح نیوز)1917میں روس میں آنیوالے انقلاب کے سو سال مکمل ہونے کی خوشی میں انوکھی پروجیکشن کا انعقاد کیا گیا جس میں دیوہیکل کروز شپ پر روشنی وکے حیرت انگیز نظارے ترتیب دئیے گئے۔روسی شہر پیٹرز برگ میں کروز نامی اس شپ کو انقلاب کی سب سے بڑی یادگار سمجھا جاتا ہے جسے 1957میں باقاعدہ میوزیم میں تبدیل کر دیا گیا تھا۔اس کروز شپ پر شاندار تھری ڈی پروجیکشن کے نظارے سجائے گئے جس نے دیکھنے والوں کو دنگ کر دیا۔ روشنیو ں کے اس منفرد نظارے کو دیکھنے سینکڑوں افراد نے اس دلکش میوزیم کا رخ کیا اور ان یادگار لمحات کو کیمرے کی آنکھ میں بھی محفوظ کیا۔
