ریاست کو ترقی کے عروج پر پہنچانا حکومت کا اولین فریضہ ہے،مشتاق مہناس

  باغ(محمود راتھر) وزیراطلاعات آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر راجہ مشتاق منہاس نے کہا ہے کہ تعلیم مینارہ ترقی و ترویج ہے ریاست کو ترقی کے عروج پر پہنچانا حکومت کا اولین فریضہ ہے۔موجودہ حکومت نے این ٹی ایس پر اساتذہ کو بھرتی کر کے ایک مشکل سنگ میل عبور کیا ہے ۔ اساتذہ کی بھرتی کے جو فیصلے کسی اور جگہ ہوتے تھے اُسے ہم ڈرائنگ روم سے نکال کر امتحانی حال میں لے آئے ہیںاب فیصلے امتحانی حال میں ہوتے ہیں۔اسے معیار تعلیم بلند ہوگا۔ٹریڈ یونین کا میں سب سے بڑا حامی ہوں میں ٹریڈ یونین میں بیس سال تک رہا ہوں اور سترہ مرتبہ میں نیشنل پریس کلب کا صدر بنا ہوں۔ٹریڈ یونین کی نمائندگی پھولوں کی سیج نہیں بلکہ کانٹوں کی راہ ہے۔اساتذہ تعلیمی کوالٹی کے لیے کام کریں ہم اُن کے مسائل حل کریں گے۔اساتذہ معماران قوم ہیں اور ہمیں اُن کے مسائل کا ادراق ہے۔ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے ٹیچرز آرگنائزیشن ضلع باغ،تحصیل باغ،ہاڑی گہل اور دھیرکوٹ کی مشترکہ حلف برداری کی کی تقریب سے بطور مہان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب کی صدارت مرکزی صدر سردار عارف شاہین نے کی جبکہ تقریب سے راجہ یاسین خان، سید خالد گیلانی،ضلعی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالمنان گوہر،راجہ سلیم چشتی،سید محسن گردیزی،راجہ عبدالواحد، راجہ امتیاز احمد خان،راجہ حنیف ثاقب،سردار شفقت حیات،سردار سجادخان،سردار ارشد عباسی،سردار ممتاز خان،راجہ سبیل خان،راجہ عتیق الرحمان،ثمینہ تنویر ،ارشادحمیدگردیزی،عبدالحمید اور دیگر مقررین نے خطاب کیا۔وزیر اطلاعات مشتاق منہاس نے کہا کہ معاشرے کی بہتری میں اساتذہ کا بڑا کردار ہے درس وتدریس پیغمبری پیشہ ہے حکومت کوالٹی آف ایجوکیشن کی پالیسی پر گامزن ہے۔ موجودہ حکومت نے ڈیڑھ سال میں کوالٹی آف ایجوکیشن پر جو کام کیا ہے اُس کے نتائج بہتر آنا شروع ہو گے ہیں ۔ ہم نے جمہوری روایات کو فروغ دیا ہے اور نفرتوں کے دروازے بند کردئیے ہیں۔کسی بھی مخالف کو مخالف نہیں سمجھابلکہ رواداری کو فروغ دیتے ہوئے یہ روایت قائم کی ہے کہ انتقامی سیاست نہیں کی اور کسی کے خلاف انتقامی کاروائی نہیں کی اس حوالے سے آزادکشمیر میں حلقہ وسطی باغ سر فہرست ہے میں سیاست میں اچھی روایت چھوڑ کے جانا چاہتا ہوں میں اچھے استاد کی دل سے قدر کرتا ہوں ٹیچرز یونین آزاد کشمیر کی سب سے بڑی ٹریڈ یونین ہے مسلم لیگ ن کی حکومت نے اساتذہ کی عزت وقار،احترام میں اضافہ کیا ہے اساتذہ کے مسائل میں کمی لائی ہے کسی کے ساتھ کوئی ناانصافی نہیں کی معیار تعلیم کو بہتر کریں گے اساتذہ کے مسائل کے حل کروانے کے لیے ہر ممکن کوشش کروں گا۔(فوٹو میل ہیں)