نواز شریف لوٹی دولت چھپانے کیلئے ججز پر حملے کر رہے ہیں:عمران

اسلام آباد(صباح نیوز) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم  نواز شریف کو شرم آنی چاہیے، کرپشن بے نقاب کرنے اور لوٹی ہوئی رقم چھپانے کیلئے سپریم کورٹ کے ججز پر حملے کر رہے ہیں۔بدھ کو نوازشریف کے بیان پر عمران خان نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے ججز پر کھلے عام تنقید کرنے پر نوازشریف کو شرمسار ہونا چاہیے۔اپنے ٹویٹ میں چیئرمین تحریک انصاف نے سابق وزیراعظم کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا ججز نے نوازشریف کی کرپشن اور ناجائز آمدن بے نقاب کی، نواز شریف لوٹی ہوئی رقم کو عوام سے چھپانے کے لیے ریاستی اداروں پر حملے کر رہے ہیں۔