آفیسران عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں، میر اکبر

باغ (نمائندہ کشمیر ٹوڈے) آزاد حکومت کے وزیر جنگلات، وائلڈ لائف، فشریز  چیئرمین ڈسٹرکٹ انسکپشن اینڈ مانٹرینگ کمیٹی سردار میر اکبر خان نے کہا کہ آفیسران حکومت کا حصہ ہوتے ہیں۔ جھنوں نے عوام کے مسائل حل کرنے ہوتے ہیں۔عوامی خدمت کو اپنا شعار بنائیںاورلوگوں کے مسائل کو حل کرنے کے لیے اپنے تمام تروسائل بروئے کار لائے جائیں۔آفیسران ترقیاتی منصوبوں کاموقع پر جاکر خود معائنہ کریں۔ اور کام کے معیار پر ہرگز کوئی سمجھوتہ نہ کیاجائے ۔جن آفیسران اورسرکاری ملازمین کاکام صرف دفاتر کی سطح پر ہوتاہے ۔اپنی حاضری کویقینی بنائیں۔ڈپٹی کمشنر باغ اچانک دفاتر کاوزٹ کرکے غیر حاضر رہنے والے آفیسران اورسرکاری ملازمین کے خلاف سخت تادیبی کاروائی عمل میں لائی جائیں۔میں خود بھی اچانک دفاتر کا وزٹ کروں گا ۔جس دفتر میں کوئی آفیسریاسرکاری ملازمین غیر حاضر پائے گئے تو ان کے خلاف سخت ایکشن لیاجائے گا۔ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز پی ڈبیلوڈی ریسٹ ہاوس باغ میں ضلعی آفیسران کے ساتھ مٹینگ میں خطا ب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر باغ سردارمحمد وحید خان،سپرٹینڈنٹ پولیس جمیل احمد جمیل ،ایڈمنسٹریٹرمیونسپل کارپوریشن ملک آفتاب اعوان ،ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل راجہ سعید انقلابی ،تمام محکمہ جات جن میں تعمیرات عامہ ،لوکل گورنمنٹ ،ایجویکشن ،صحت عامہ ،خوراک اطلاعات ،سول ڈنفس ،برقیات سوشل ویلفیر ،سماجی بہبود زراعت ،امور حیوانات، ڈی آر یو اوردیگرمحکمہ جات کے آفیسر بھی موجود تھے ۔وزیرجنگلات سردار میر اکبر خان نے کہا کہ رواں ماہ جنوری آخری ہفتہ میں 25تا30جنوری کے درمیان خواجہ جاوید اقبال کمیونٹی ہال میں جائزہ اجلا س ہوگا، جس میں دونوں حلقہ جات کی تمام یونین کونسل اوروارڈ کی سطح تک  عوام جائزہ اجلاس میں آئیں گے اور اپنے اپنے علاقے میں جو تعمیروترقی کے منصوبے شروع ہیں ان کو زیرغور لایا جائے گا۔ انہوں نے آفیسران سے کہاکہ جائزہ اجلا س کے لیے تمام تر تیاری مکمل کی جائیں ہم سب عوام کے سامنے جواب دیںہیں اگروزیراعظم جواب دے توہم سب بھی عوام کے سامنے جواب دیں ہیں۔ آفیسران عوام کی خدمت کواپنے شعار بنائیںاورفیلڈ میں جاکر عوام کے مسائل سننے اوران کو حل کرنے کے لیے موقع پراقدامات کریں ۔انہو ںنے کہاکہ سکولوں میں اساتذہ کی حاضری اور دفاتر میں سرکار ی ملازمین کی حاضری کو سختی سے چیک کیا جائے۔ دفاتر میں آنے والے سائلین کومطمن کرکے بھیجاجائے۔