مانچسٹر، لڑکے سے زیادتی کی کوشش پر امام مسجد گرفتار

لندن(صباح نیوز) برطانیہ کے علاقے گریٹر مانچسٹر میں لڑکے سے زیادتی کی مبینہ کوشش پر پیش امام کو گرفتار کرلیا گیا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق 45برس کا ملزم 15برس کے بچے کو جنسی پیغامات بھیجتا رہا اور جب زیادتی کے لیے پہنچا تو ایسے افراد نے دھر لیا جو جنسی درندوں کو بے نقاب کرتے ہیں۔ پانچ بچوں کے باپ کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ بچے سے زیادتی میں مبینہ طورپر ملوث پیش امام بلیک برن کی مسجد سے بیس برس سے وابستہ تھا۔ تاہم اب مسجد انتظامیہ نے اسے معطل کردیا  ہے اور پولیس نے بھی تحقیقات شروع کردی ہے۔